خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 428 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 428

خطبات مسرور جلد 14 428 خطبه جمعه فرموده مورخه 05 اگست 2016 جلسہ کا شعبہ تربیت کا شعبہ اس لحاظ سے بھی فعال ہونا چاہئے کہ جلسہ میں شامل ہونے کے لئے جو لوگ آتے ہیں ان کو جلسے کی اہمیت کی طرف توجہ دلاتے رہیں۔بیشک کارکن جب اپنے آپ کو خدمت کے لئے پیش کرتا ہے تو اس کا فرض ہے کہ وہ بے نفس ہو کر کام کرے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے عموما کار کن جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا اس جذبے سے کام کرتے ہیں لیکن بعض غلط رویہ بھی دکھا جاتے ہیں۔انہیں ہمیشہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ نصیحت یادر کھنی چاہئے جو میں نے پہلے بھی بیان کی کہ ہر حالت میں خوش اخلاقی کا مظاہرہ ہونا چاہئے۔اسی طرح ہر کار کن کو عموما ہر وقت ہوشیار بھی رہنا چاہئے۔سیکیورٹی صرف سیکیورٹی والوں کا کام نہیں ہے بلکہ ہر شعبے کا ہر کارکن اپنے اپنے ماحول میں نظر رکھنے والا ہونا چاہئے۔کارکنوں کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جلسہ ختم ہونے کے بعد صرف وائنڈ آپ کے کارکن ہی وہاں موجود نہ ہوں بلکہ ہر کارکن کو اس وقت تک جلسہ گاہ میں رہنا چاہئے ، جس کی بھی وہاں ڈیوٹی ہے، جب تک کہ کوئی بھی مہمان وہاں موجود ہے یا جب تک ان کے متعلقہ افسران کو رخصت نہیں دے دیتے کہ اب آپ فارغ ہیں چلے جائیں۔سب سے بڑھ کر کارکنوں کو بھی اور عمومی طور پر تمام افراد جماعت کو بھی یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک کو احسن رنگ میں اپنے فرائض ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔تمام کار کن جو اس وقت وہاں جلسہ گاہ میں کام کر رہے ہیں ان کو ہر طرح سے محفوظ رکھے۔بعض دفعہ بڑے بھاری بھاری کام کرنے پڑتے ہیں اور بعض دفعہ چوٹ وغیرہ لگنے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ ہر لحاظ سے ہر ایک کو محفوظ بھی رکھے۔اللہ تعالیٰ جلسے کو ہر لحاظ سے بابرکت اور کامیاب بھی فرمائے۔کسی بھی مخالف اور بد فطرت کے شر سے اللہ تعالیٰ جماعت کو ہر طرح محفوظ رکھے۔اور اللہ تعالیٰ ہر کارکن کو توفیق دے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جلسہ پر آئے ہوئے مہمانوں کی احسن رنگ میں خدمت سر انجام دیتے رہیں اور خوش خلقی سے خدمت سر انجام دیتے رہیں۔کارکنان جو خدمت کے اعلیٰ معیار حاصل کئے ہوئے ہیں، جن معیاروں پر وہ پہنچے ہوئے ہیں اس سے بلند معیار ہر دفعہ پیش کرنے والے ہوں اور اس دفعہ بھی پہلے سے بڑھ کر خدمت کرنے والے ہوں۔اس میں کبھی کمی نہیں ہونی چاہئے۔ہمارا ہر قدم جو ہے آگے بڑھنے والا ہونا چاہئے اور جب ایسی خدمت ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ پھر پیار کی نظر بھی ڈالتا ہے۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق دے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 26 / اگست 2016 ء تا 01 ستمبر 2016ء جلد 23 شمارہ 35 صفحہ 05 تا08)