خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 427
خطبات مسرور جلد 14 427 خطبه جمعه فرموده مورخه 05 اگست 2016 متاثر ہو رہے ہوتے ہیں۔اور پھر جلسے کی کارروائی شروع ہونے کے بعد لوگ جب جلسہ گاہ میں آتے ہیں تو پھر اس سے بیٹھے ہوئے لوگ ڈسٹرب ہوتے ہیں۔ہر مسئلہ جو گزشتہ جلسوں میں سامنے آیا ہو انتظامیہ کو چاہئے کہ اس کے حل اور ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیں اور ہر شعبہ جس کے سامنے یہ مسئلہ ہو اس کو بھی جائزہ لینا چاہئے اور پھر افسر جلسہ سالانہ کو بتانا چاہئے کہ کس طرح اس کا حل ہو سکتا ہے تاکہ اس دفعہ کم سے کم مسائل پیدا ہوں۔چھوٹے موٹے مسائل تو پیدا ہوتے ہیں لیکن کوشش یہ کرنی چاہئے کم سے کم مسائل پید اہوں۔سکینگ اور چیکنگ کے لئے بھی تمام احتیاطوں کے ساتھ ایسا انتظام ہونا چاہئے کہ لمبا عرصہ لوگوں کو انتظار بھی نہ کرنا پڑے اور کسی طرح ان کو تکلیف بھی نہ ہو۔جو داخلی گیٹ اور جلسہ گاہ کی انٹر نس(entrance) ہے اس میں بار بار یہ اعلان بھی ہوتے رہیں کہ آنے والے اپنے کارڈ بھی سامنے رکھیں اور لائنوں کو بھی قائم رکھیں تاکہ جلد اور تیزی سے لوگ گزر سکیں۔اس طرح غسل خانوں کی صفائی والے کارکن ہیں، دونوں جگہوں میں مردوں میں بھی عورتوں میں بھی، بعض دفعہ پریشان ہوتے ہیں کہ لوگ بڑا گند ڈال جاتے ہیں۔اگر معاونین بار بار اعلان کر کے توجہ دلاتے رہیں کہ صفائی کی طرف بھی توجہ دیں کہ پاکیزگی اور نظافت بھی ایمان کا حصہ ہے تو اس لئے اگر مہمان اپنے ماحول کو بھی صاف رکھیں اور غسل خانوں کو بھی صاف کر دیا کریں تو کوئی حرج نہیں۔عمومالوگ تعاون کرتے ہیں۔یہی پچھلے سال بھی رپورٹیں آتی رہی تھیں۔لیکن اگر کوئی تعاون نہ بھی کرے تو کار کن خو د صفائی کر دیں یہی ان کی ڈیوٹی ہوتی ہے۔اور اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کی طرف سے کسی طرح بھی بد خلقی کا مظاہرہ نہیں ہو نا چاہئے اور کبھی بھی انہوں نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا۔اسی طرح جلسہ گاہ کی عمومی صفائی کارکنوں کا کام ہے کہ اگر کوئی گند جلسے کے علاقے میں دیکھیں، عورتوں کی طرف بھی، مردوں کی طرف بھی، بچے بعض دفعہ گلاس، ریپر (wraper) وغیرہ پھینک دیتے ہیں ڈبے، وغیرہ پھینک دیتے ہیں بلکہ بعض دفعہ بڑے بھی ایسے ہوتے ہیں جو بے احتیاطی کرتے ہیں تو اگر کار کن بھی اس کی صفائی ساتھ ساتھ کرتے رہیں تو وائنڈ آپ کرنے والے کارکنوں کو آسانی ہو جاتی ہے۔کیونکہ وہاں سے صرف مار کیاں اٹھانا اور باقی جو بڑا بڑا سامان ہے وہ اٹھانا ہی کام نہیں ہو تا بلکہ وہاں سے ہر طرح کے گند کو اٹھانا بھی، ہر کاغذ کو اٹھانا بھی ضروری ہوتا ہے تب کو نسل کلیئرنس دیتی ہے۔بہر حال اس طرف بھی مہمانوں کو آرام سے بار بار توجہ دلاتے رہنا چاہئے کہ ٹن، ڈبے وغیرہ ادھر اُدھر ڈالنے کے بجائے ڈسٹ بن میں پھینکیں۔