خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 20
خطبات مسرور جلد 14 20 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جنوری 2016 مساجد اور مشن ہاؤسز کی تعمیر پر ہر جگہ خاص طور پر توجہ دی جاتی ہے۔بھارت کی ایک جماعت میں بڑے عرصے کے بعد ہمارا وفد وہاں ایک گاؤں میں گیا تو لوگوں نے بتایا کہ ہم عرصہ ہوا احمد کی ہوئے تھے اور ہمارے پاس نہ کوئی مسجد ہے ، نہ مشن ہاؤس ہے اور مخالفین نے ہمیں یہ کہا کہ جماعت احمد یہ تو اب ختم ہو چکی ہے۔یہاں تو اس صوبے کا جو مرکز ہے وہ بھی ختم ہو چکا ہے اور اب تمہیں جماعت میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں۔جماعت چھوڑ دو۔تو اس طرح بہت ساری بیعتیں جو ماضی میں ہوتی رہیں وہ ضائع ہو گئیں کیونکہ رابطے نہیں رہے۔اور جب تک مساجد نہ ہوں، جب تک مشن ہاؤسز نہ ہوں، جب تک معلمین نہ ہوں ان جماعتوں کو قائم رکھا بھی نہیں جاسکتا۔اس لئے جو بعض اعتراض ہوتے ہیں کہ اتنی تعداد کہاں گئی وہ تعداد اس لئے ضائع ہو گئی کہ ان کے رابطے نہیں رہے اور اس کے لئے اب جو plan کئے گئے ہیں وہ یہی ہیں کہ جہاں جہاں جماعتیں بنیں، جہاں جہاں بیعتیں ہوں اور افراد جماعت کی تعداد اچھی خاصی ہو جائے تو وہاں مساجد بھی بنائی جائیں اور افریقہ میں بھی اور بھارت میں بھی اور دوسری جگہوں پر بھی مشن ہاؤس بھی بنائے جائیں۔اس کے علاوہ جو کام ہوتے ہیں اس میں بھی اخراجات ہوتے ہیں۔ہندوستان میں دوران سال تربیتی کلاسوں کا انعقاد ہوا۔کافی تعداد میں ریفریشر کورسز ہوئے اور ان پر بھی اخراجات ہوتے ہیں۔اس وقت صرف ہندوستان میں جو معلمین کام کر رہے ہیں ان کی تعداد بھی 1127 ہے۔ان کے الاؤنسز ہیں۔ان کی رہائشگاہیں ہیں اور ان کے سفر کے اخراجات ہیں۔اس طرح کے بڑے وسیع اخراجات ہوتے ہیں۔پھر افریقہ ہے۔افریقہ کے 26 ممالک میں اس وقت 1287 لوکل معلمین کام کر رہے ہیں۔دیہاتوں میں مساجد کی تعمیر کے ساتھ بعض مقامات پر معلمین کی رہائش کے لئے کمرے یا مکان بھی تعمیر کئے گئے۔پھر اس پر کے علاوہ جہاں معلمین کو ٹھہرانے کے لئے تعمیر نہیں ہوتی کیونکہ جیسا کہ میں نے کہا جماعتیں اگر قائم رکھنی ہیں پھر بہر حال معلمین بھیجنے پڑتے ہیں گو ان کی تعداد ابھی بہت کم ہے اور ہمیں بہت زیادہ معلمین چاہئیں لیکن بہر حال جس حد تک کوشش کی جاسکتی ہے کرنی چاہئے۔تو جہاں ابھی فوری طور پر مکان نہیں بن سکتے وہاں کرائے پر مکان لئے جاتے ہیں۔اس وقت بھی افریقہ میں ہی مثلاً 372 ایسی جماعتیں ہیں جہاں کرائے پر مکان لے کر وہاں ان معلمین کو رکھا ہوا ہے۔اس سال میں افریقہ میں 130 مساجد مکمل ہوئی ہیں۔47 مساجد اس وقت زیر تعمیر ہیں اور ان کا جو منصوبہ ہے اس سال میں ہی 95 مزید مساجد بنانے کا بھی ہے۔پھر افریقہ کے اٹھارہ ممالک میں 82 مشن ہاؤسز کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔تیرہ (13) ممالک میں اکیس (21) مشن ہاؤسز زیر تعمیر ہیں اور اس کے علاوہ بھی تعمیری منصوبے ہیں۔افریقہ میں تربیت کے لئے، نو مبائعین کی تربیت کے لئے تربیتی کلاسز اور ریفریشر کورسز بھی ہوتے ہیں۔دو ہزار ایک سو چھپن (2156) مقامات پر سینتیس ہزار کے قریب تربیتی کلاسز اور ریفریشر کورسز مکمل کئے گئے اور اس میں تقریباً ایک لاکھ نو مبائعین نے