خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 408
خطبات مسرور جلد 14 408 31 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 29 جولائی 2016 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 29 / جولائی 2016ء بمطابق 29 وفا 1395 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن۔لندن تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : آجکل دنیا کے حالات بڑی تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اور بد قسمتی سے اس کی وجہ مسلمانوں کے بعض گروہ بن رہے ہیں۔مسلمان ممالک کے سربراہ، ان کے کرتے دھر تے بھی نہیں سمجھتے کہ ان کو اسلام مخالفت طاقتیں گھیرے میں لینے کی کوشش کر رہی ہیں۔اسلام کے نام پر اور جہاد کے نام پر جو ظلم ہو رہے ہیں ان کا اسلام کی تعلیم سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔اسی طرح جو حکومتیں اپنے لوگوں پر ظلم ڈھارہی ہیں ان کا بھی اسلامی تعلیم سے ڈور کا بھی واسطہ نہیں۔وہ اسلامی تعلیم کے خلاف کام کر رہی ہیں۔اسلام میں یہ کہاں لکھا ہے کہ معصوموں کو قتل کرو۔اور پھر یہ نہ صرف اسلام کے نام پر غیر مسلموں کو قتل کر رہے ہیں بلکہ اس سے بڑھ کر مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔اس میں معصوم بھی شامل ہیں۔بچے، بوڑھے ، عورتیں سب شامل ہیں۔مسلمان ممالک کی طاقت کمزور سے کمزور تر ہو رہی ہے اور یہی بات اسلام مخالف جو طاقتیں ہیں وہ چاہتی ہیں کہ اسلامی حکومتیں کبھی مضبوط نہ ہوں۔اسلامی ممالک کبھی معاشی لحاظ سے یا امن اور سلامتی کے لحاظ سے مضبوط نہ ہوں۔مسلمان ممالک کے سربراہ اور ان کے پروردہ علماء نہ ہی اسلامی تعلیم کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی سمجھنا چاہتے ہیں۔خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے اس زمانے کے امام اور ہادی کی بات سننے سے انکاری ہیں جس کو خود اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئیوں کے مطابق اس زمانے میں اسلام کی حقیقی تعلیم کو دنیا میں جاری کرنے کے لئے بھیجا ہے۔نتیجہ ہم کیا دیکھ رہے ہیں۔جیسا کہ میں نے ذکر کر دیا ہے کہ اسلام جو امن اور انصاف قائم کرنے کا سب سے بڑا علمبر دار ہے۔جو اسلامی حکومتوں کو کہتا ہے کہ امن اور انصاف قائم کرنا اسلامی حکومتوں کا سب سے بڑھ کر فرض ہے ، وہی امن اور انصاف کی دھجیاں اڑارہے ہیں۔ہر مسلمان ملک میں جو فتنہ و فساد برپا ہے اور مفاد پرست جو اس سے فائدہ اٹھا ر ہے ہیں وہ اس لئے ہے کہ