خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 407 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 407

خطبات مسرور جلد 14 407 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 22 جولائی 2016 مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور ان کی نسلوں میں بھی احمدیت کو قائم رکھے اور ہمیشہ وفا کا تعلق رکھے۔دوسرا جنازه مکرمه منصوره بیگم صاحبہ اہلیہ خالد سیف اللہ خان صاحب نائب امیر آسٹریلیا کا ہے جو 21 جولائی 2016ء کو آسٹریلیا میں وفات پاگئیں۔اِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔آپ نمازوں کی پابند، دعا گو، تہجد گزار ، احمدیت کے لئے غیرت رکھنے والی، خلافت سے انتہائی پیار کا تعلق رکھنے والی، نیک بزرگ خاتون تھیں۔ہسپتال میں بھی نماز کی فکر رہتی تھی۔آخری بیماری کی وجہ سے نماز بھول جاتی تھیں تو اپنے خاوند کو کہا کہ میرے ساتھ دہرادیا کریں اور اس طرح نماز پڑھ لیا کرتی تھیں۔آپ کو بطور صدر لجنہ اماءاللہ آسٹریلیا، صدر لجنہ اماءاللہ لیبیا، اسی طرح پاکستان میں تربیلا اور حلقہ سول لائن لاہور میں خدمت کی توفیق ملی۔اپنی ٹیم بنا کے کام کیا کرتی تھیں۔قرآن کریم سے پیار تھا۔باقاعدگی سے تلاوت کیا کرتی تھیں۔اپنے بچوں کے علاوہ غیر احمدی بچوں کو بھی قرآن کریم پڑھانے کی توفیق ملی۔مرحومہ موصیہ تھیں۔بڑی فکر سے اپنا چندہ ادا کیا کرتی تھیں۔حصہ جائیداد اور حصہ آمد جولائی 2016ء تک ادا شدہ تھا۔پسماندگان میں خاوند کے علاوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں یادگار چھوڑی ہیں۔سبھی مختلف رنگ میں خدمت دین میں مصروف ہیں۔ان کے ایک بیٹے عمر خالد صاحب یہاں رہتے ہیں اور لندن کے ایک حلقے کے صدر جماعت بھی ہیں۔ان کے ایک بیٹے آسٹریلیا میں نیشنل سیکرٹری وقف جدید ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے۔ان کی نسلوں میں بھی ہمیشہ اخلاص و وفا قائم رہے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 12 / اگست 2016 ء تا 25 / اگست 2016ء جلد 23 شماره 33-34 صفحه 05 تا 08)