خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 395
خطبات مسرور جلد 14 395 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 جولائی 2016 تھے لیکن جب ان کی فیکٹری گئی تو وہاں سے جہلم چھوڑنا پڑا۔اسی طرح مرزا سفیر احمد حضرت خلیفتہ المسیح الرابع کے داماد ہیں یہ بھی ان کے بیٹے ہیں۔مرحومہ بہت خوش اخلاق، ہنس مکھ اور ملنسار تھیں۔صابر اور شاکر ، دعا گو، تہجد گزار ، عبادت میں شغف رکھنے والی خاتون تھیں۔خلافت کے ساتھ بھی بڑا گہرا تعلق تھا۔مالی تحریکات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی تھیں۔مہمان نوازی بھی ان کا وصف تھا۔یہ نظام جماعت اور سلسلہ کی بہت غیرت رکھنے والی خاتون تھیں۔نظام خلافت کے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں تھی۔اگر کوئی نظام کے خلاف، خلافت کے خلاف بات کرتا تو فوراً روک دیتیں۔حضرت اماں جان نے جیسا کہ میں نے کہا ان کو بیٹی بنایا ہوا تھا۔حضرت اماں جان نے اپنا ذاتی بہت سارا جہیز کا سامان ان کو دے دیا تھا جس پہ حضرت اماں جان کا نام بھی لکھا ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے۔مغفرت کا سلوک فرمائے۔رحم کا سلوک فرمائے اور ان کی اولاد کو بھی ان کی نیکیوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور خلافت سے ہمیشہ وابستہ رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 05 / اگست 2016 ء تا11 / اگست 2016ء جلد 23 شماره 32 صفحہ 05 تا 08)