خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 17 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 17

خطبات مسرور جلد 14 17 2 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 08 جنوری 2016 خطبہ جمعہ سیدنا امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرمودہ مورخہ 108 جنوری 2016ء بمطابق 108 صلح 1395 ہجری شمسی بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک الہام ہوا کہ : "لَا اللَّهَ إِلَّا أَنَا فَاتَّخِذني وكيلا۔" ( تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ 401) کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں۔پس تو مجھے ہی اپنا کار ساز بنا۔اس الہام میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو یہ بھی تسلی دلا دی کہ تجھے کسی اور طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔تیرے سب کام سنوارنے والا میں ہوں۔تیرے کاموں کو چلانے والا میں ہوں۔میں ہی ان سب کاموں کی نگرانی کرنے والا ہوں اور میں ہی ان کاموں کے لئے وسائل بھی مہیا کرنے والا ہوں۔جب تو نے مجھے اپنا معبود بنالیا اور جب میں نے تجھے دین کی اشاعت کے لئے کھڑا کیا تو پھر کسی پریشانی کی ضرورت نہیں۔میں ہی تیرے سب کام سنوارنے کی طاقت رکھتا ہوں اور سنواروں گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود بھی اس کی مختصر سی وضاحت فرمائی ہے کہ یعنی میں ہی ہوں کہ ہر ایک کام میں کار ساز ہوں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پس تو مجھ کو ہی وکیل یعنی کار ساز سمجھ لے اور دوسروں کا اپنے کاموں میں کچھ بھی دخل مت سمجھ۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اس الہام پر مجھے خوف پیدا ہوا اور میرے دل پر لرزہ پڑا که شاید اللہ تعالیٰ کی نظر میں میری جماعت اس قابل نہیں کہ خدا تعالیٰ اس کا نام بھی لے۔آپ نے جماعت کو توجہ دلائی کہ یہ الہام ایسا ہے کہ جماعت کے ہر فرد کو یاد رکھنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ تمہاری خدمتوں کا محتاج نہیں ہے۔تمہاری مددوں کا محتاج نہیں ہے۔نہ ہی تمہاری قربانیوں کا محتاج ہے۔جب اس نے اس سلسلے کو قائم فرمایا ہے تو اس کو چلانے کا بھی وہ انتظام کرنے والا ہے۔آپ نے افراد جماعت کو فرمایا کہ تمہیں جو خدمت کا موقع ملتا ہے اس کو فضل الہی سمجھ کر کرو۔(ماخوذ از مجموعه اشتہارات جلد 3 صفحہ 498 اشتہار " حضرت اقدس کی طرف سے جماعت کو ارشاد " اشتہار نمبر 253 مطبوعہ الشرکۃ الاسلامیہ لمٹیڈ ربوہ)