خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 335 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 335

خطبات مسرور جلد 14 335 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 10 جون 2016 واٹس ایپ (WhatsApp) پر پھر دوستوں کو بھجوایا کرتے تھے۔ان کے دوسرے بیٹے سعید احمد صاحب ہیں ان کا بھی یہی کہنا ہے۔وہی خصوصیات ساروں نے لکھی ہیں انتہائی نیک اور نیکیوں کی تلقین کرنے والے، جرات مند اور دعوت الی اللہ کرنے والے تھے۔پاکستان کے حالات میں دعوت الی اللہ بڑا مشکل کام ہے۔ظہور احمد صاحب جو ہمارے پرائیویٹ سیکر ٹری کے دفتر میں ہیں، مربی ہیں ان کے یہ بہنوئی تھے اور یہ بھی یہی لکھتے ہیں کہ جماعتی ذمہ داریوں کو بڑی محنت اور دیانت داری سے ادا کرتے تھے۔زیادہ سے زیادہ وقت نکال کر جماعت کی خدمت کی کوشش کرتے تھے۔ہر تحریک پر حصہ لینے والے، بچوں کو بھی خلافت اور جماعت کے ساتھ پختہ تعلق رکھنے کی تلقین کرنے والے تہجد گزار، نیک، لمبی دعائیں کرنے والے تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے بچوں کا بھی حافظ و ناصر ہو۔وہاں بہر حال ان کے بچوں کو بھی خطرہ ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو اپنی حفاظت میں رکھے اور اپنے باپ کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 01 جولائی 2016 ء تا 07 جولائی 2016ء جلد 23 شمارہ 27 صفحہ 05 تا09)