خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 319
خطبات مسرور جلد 14 319 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جون 2016 پڑھنی چاہئے ؟ اور تراویح کے متعلق کیا حکم ہے۔فرمایا سفر میں دوگانہ سنت ہے۔تراویح بھی سنت ہے۔پڑھا کریں اور کبھی گھر میں تنہائی میں پڑھ لیں کیونکہ تراویح در اصل تہجد ہے۔کوئی نئی نماز نہیں ہے۔وتر جس طرح پڑھتے ہو بیشک پڑھو۔" (ملفوظات جلد 10 صفحہ 22) پس یہ چند باتیں تھیں رمضان سے متعلق جو میں نے بیان کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم کرتے ہوئے رمضان کے روزوں سے فیضیاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 24 / جون 2016 ء تا 30 جون 2016ء جلد 23 شمارہ 26 صفحہ 05 تا09)