خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 305
خطبات مسرور جلد 14 305 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 03 جون 2016 جو یورپ کے پڑھے لکھے لوگ ہیں، عظمند لوگ ہیں، سائنسدان ہیں انہوں نے اس بات کو معتبر سمجھتے ہوئے کہ دیکھنا جو ہے وہ بہر حال زیادہ اعلیٰ چیز ہے، اس خیال کی وجہ سے اپنے آلات بنائے ہیں۔دُور بینیں بنائی ہیں جن کے ذریعہ سے وہ اجرام فلکی کو دیکھتے ہیں۔جیسا کہ میں نے کہا بعض دفعہ حساب میں غلطی بھی ہو سکتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی فرمایا اور اگر غلطی ہو جائے مثلاً اگر چاند ایک دن پہلے نظر آنا ثابت ہو جائے تو پھر کیا کیا جائے کیونکہ اس کا مطلب ہے ایک روزہ چھوٹ گیا۔ہم نے ایک دن بعد شروع کیا اور چاند اس سے پہلے نظر آگیا اور ثابت بھی ہو گیا کہ نظر آگیا تھا۔اس بارے میں ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں سوال پیش ہوا۔" سیالکوٹ سے ایک دوست نے دریافت کیا کہ یہاں چاند منگل کی شام کو نہیں دیکھا گیا بلکہ بدھ کو دیکھا گیا ہے " جبکہ رمضان بدھ کو شروع ہو چکا تھا۔عام طور پر اس علاقے میں ہر جگہ " اس واسطے پہلا روزہ جمعرات کو رکھا گیا تھا۔" اس نے پوچھا کہ روزہ تو بدھ کو رکھا جانا چاہئے تھا۔ہمارے ہاں پہلا روزہ جمعرات کو رکھا گیا۔" اب ہم کو کیا کرنا چاہئے ؟ حضرت " مسیح موعود علیہ السلام " نے فرمایا کہ اس کے عوض میں ماہ رمضان کے بعد ایک اور روزہ رکھنا چاہئے۔" ( ملفوظات جلد 9 صفحہ 437) جو روزہ چھوٹ گیا وہ رمضان کے بعد پورا کرو۔اسی طرح سحری کھانے کا معاملہ ہے۔سحری کھا کر روزہ رکھنا ضروری ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ہمیں یہی حکم دیا ہے۔چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ روزے کے دنوں میں سحری کھایا کرو کیونکہ سحری کھا کر روزہ رکھنے میں برکت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اس کی پابندی فرمایا کرتے تھے۔خود بھی اور جو اپنے جماعت کے احباب افراد تھے ان کو بھی کہا کرتے تھے کہ سحری ضروری ہے۔اسی طرح جو مہمان قادیان میں آیا کرتے تھے ان کے لئے بھی سحری کا باقاعدہ انتظام ہوا کرتا تھا بلکہ بڑا اہتمام ہوا کرتا تھا۔(صحیح بخاری کتاب الصوم باب بركة السحور۔۔۔الخ حديث 1923) اس بارے میں حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ تحریر کرتے ہیں کہ " منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے بذریعہ تحریر مجھے سے بیان کیا کہ میں قادیان میں مسجد مبارک سے ملحق کمرے میں ٹھہرا کر تا تھا۔میں ایک دفعہ سحری کھا رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لے آئے۔" آپ نے سحری کھاتے " دیکھ کر فرمایا کہ آپ دال سے روٹی کھاتے ہیں ؟ سحری کے وقت دال روٹی کھا رہے تھے " اور اسی وقت منتظم کو بلوایا اور فرمانے لگے کہ آپ سحری کے وقت دوستوں کو ایسا کھانا دیتے ہیں ؟" آپ نے فرمایا کہ " یہاں ہمارے جس قدر احباب ہیں وہ سفر میں نہیں ہیں۔یہاں ٹھہرے ہوئے ہیں۔روزے رکھ رہے ہیں۔" ہر ایک