خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 301 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 301

خطبات مسرور جلد 14 301 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 27 مئی 2016 کیا۔پھر ان کا تقر ر وہاں نظارت اصلاح و ارشاد میں اور مختلف جگہوں پر ہوتارہا۔ادارۃ المصنفین، وکالت تبشیر میں بھی کام کیا اور نظارت تعلیم القرآن میں بھی کام کیا۔اصلاح و ارشاد مقامی میں مختلف علاقوں میں مربی کے طور پر کام کیا۔90ء سے 98 ء تک اشاعت و تصنیف کی نظارت میں کام کیا۔پھر وکالت دیوان میں 99ء سے 2006ء تک کام کیا۔2006ء سے 08ء تک وکالت اشاعت کے ماہنامہ تحریک جدید کے ایڈیٹر رہے۔اکتوبر 2008ء سے وفات تک نگران متخصصین (جامعہ کے فارغ التحصیل جو اسپیشلائز کرتے ہیں) ان کے نگران رہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑے کامیاب مربی، داعی الی اللہ ، مناظر تھے۔انہوں نے بعض کتابیں بھی لکھیں۔انصار اللہ میں بھی خدمت کا موقع ملا اور بڑے دعا گو انسان تھے۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔ان کے ورثاء میں ان کی اہلیہ کے علاوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔بیٹا یہیں ہے جو باپ کے جنازے پہ جا بھی نہیں سکے۔اللہ تعالیٰ ان بچوں کو بھی اور اہلیہ کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور اپنے باپ کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 17 / جون 2016 ء تا 23 / جون 2016ء جلد 23 شمارہ 25 صفحہ 05 تا09)