خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 259
خطبات مسرور جلد 14 آپ پیش کرتے ہیں 259 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 06 مئی 2016 کس بشنود یا نشنود من گفتگو می کنم" کہ کوئی سنے یا نہ سنے میں تو کہتا ہی رہوں گا یا نصیحت کرتا ہی رہوں گا۔( ملفوظات جلد 1 صفحہ 146-147) پس اپنے نیک نمونے قائم کر کے ہمیں پھر تبلیغ کا حق بھی ادا کرنا ہو گا اور ہر احمدی پر یہ ذمہ داری ہے، اس طرف ہمیں توجہ دینی چاہئے۔آخر ایک وقت آئے گا کہ لوگ سنیں گے بھی۔لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی نہیں بھی سنتا تب بھی ہمیں پیغام پہنچاتے رہنا چاہئے۔لیکن اس کے ساتھ ہی جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ آپ کی جماعت سے منسوب ہو کر ہمیں اپنے نمونے بھی اعلیٰ معیاروں کے پیش کرنے چاہئیں اور پھر لوگوں کی توجہ بھی ہماری طرف ہو گی۔پھر ہمیں ہماری حالتوں کو بہتر کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے آپ فرماتے ہیں کہ " الہام میں جو یہ آیا ہے۔إلَّا الَّذِيْنَ عَلَوْا بِاسْتِكْبَارِ۔" یہ طاعون کے متعلق عربی کا الہام ہے۔اس سے پہلے بھی عربی کے الفاظ ہیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ جو بھی تیرے گھر کے اندر آئے گا اسے میں بچاؤں گا مگر ساتھ ہی یہ الفاظ بھی ہیں کہ اِلَّا الَّذِيْنَ عَلَوْا بِاسْتِكْبَارِ۔یعنی وہ لوگ جو اپنے آپ کو اونچا سمجھتے ہیں۔اور اس کی آپ نے تشریح یہ فرمائی کہ پورے طور پر اطاعت نہیں کرتے۔اب اطاعت کرنے والے تو وہی ہوں گے جنہوں نے مانا ہے۔آپ نے فرمایا کہ جو پورے طور پر اطاعت نہیں کرتے وہ بھی اس سے مراد ہیں۔پھر آپ فرماتے ہیں کہ " یہ بڑا منذر اور ڈرانے والا ہے۔" جہاں اللہ تعالیٰ نے یہ ضمانت دی کہ جو تیرے گھر میں آئے گا اس کی میں حفاظت کروں گا وہاں یہ بھی ہے کہ جو پورے طور پر اطاعت نہیں کرتے ان پہ یہ حکم لاگو نہیں ہو گا۔ان پر یہ واجب نہیں ہو جائے گا کہ ضرور ان کی حفاظت کی جائے یا اللہ تعالیٰ پر یہ واجب نہیں ہو جائے گا کہ ضرور ان کی حفاظت کرے۔فرمایا " اس لئے ضروری ہے کہ بار بار کشتی نوح کو پڑھو اور قرآن شریف کو پڑھو اور اس کے موافق عمل کرو۔کسی کو کیا معلوم ہے کہ کیا ہونے والا ہے۔تم نے اپنی قوم کی طرف سے جو لعنت ملامت لینی تھی لے چکے۔"احمدی ہونے کے بعد بہت سارے لوگ دشمنی کرتے ہیں۔"لیکن اگر اس لعنت کو لے کر خدا تعالیٰ کے ساتھ بھی تمہارا معاملہ صاف نہ ہو اور اس کی رحمت اور فضل کے نیچے نہ آؤ تو پھر کس قدر مصیبت اور مشکل ہے۔" فرمایا کہ " اخباروں والے کس قدر شور مچاتے ہیں اور ہماری مخالفت میں ہر پہلو سے زور لگاتے ہیں۔" اور آجکل تو پھر یہ مخالفت بہت بڑھی ہوئی ہے۔ہمارے بہت سارے احمدی لوگ اس مخالفت کی وجہ سے پاکستان سے یورپ میں آتے ہیں۔فرمایا مگر وہ یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ کے کام بابرکت ہوتے ہیں۔ہاں یہ ضروری ہے کہ اس برکت سے