خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 224
خطبات مسرور جلد 14 224 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 15 اپریل 2016 تھیں۔تلاوت قرآن کریم آپ باقاعدگی سے کرتیں۔جب خاوند کو کراچی میں خدمت کا موقع ملا تو اپنے خاوند کے ساتھ شانہ بشانہ آپ بھی جماعت کی خدمت کرتی رہیں۔مہمان نوازی آپ کا نمایاں وصف تھا۔جب شیخ صاحب امیر جماعت کراچی تھے تو ان کی بہت مصروفیات تھیں۔اس زمانے میں مہمان داری بھی اس میں بڑی ہوتی تھی۔اس کی ذمہ داری بھی آپ نے خوب نبھائی۔حضرت مصلح موعودؓ، حضرت خلیفۃ المسیح الثالث ، حضرت خلیفۃ المسیح الرابع کی میزبانی کا ان کو شرف حاصل ہوا۔مالی قربانی میں بھی بہت بڑھی ہوئی تھیں۔1950ء میں ایک وقت جماعت پر مالی تنگی کا آیا تو اس وقت حضرت مصلح موعودؓ نے خصوصی تحریک کی تھی جس میں ان کے خاوند شیخ صاحب اپنی آمد کا بڑا حصہ جماعت کے لئے قربان کرتے رہے اور یہ بھی قربانی میں ان کے ساتھ با قاعدہ تھیں۔نہایت سادہ زندگی گزارنے والی، تکلفات سے پاک خاتون تھیں۔ان کے بیٹے لکھتے ہیں کہ اکثر خلیفۃ المسیح کی خدمت میں دعا کا خط لکھنے کی بچوں کو تلقین کرتی رہتی تھیں۔آپ نے پیچھے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں اور تینتالیس نواسے نواسیاں، پوتے پوتیاں چھوڑے ہیں۔آپ کے ایک بیٹے مکرم ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب نائب امیر جماعت امریکہ ہیں اور ہماری جو ویب سائٹ ہے alislam۔org اس کے انچارج بھی ہیں۔اسی طرح آپ کے داماد رحمانی صاحب یہاں رہتے ہیں وہ بڑا المبا عرصہ سیکر ٹری وصیت بھی رہے ہیں۔ان کی بیگم جمیلہ رحمانی بھی اپنے حلقے کی سیکرٹری مال اور دوسری خدمات کرتی رہی ہیں یا کر رہی ہیں۔ایک بیٹے ان کے فرحت اللہ شیخ صاحب نائب امیر فیصل آباد شہر پاکستان میں ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور ان کی اولاد اور نسلوں کو بھی جماعت اور خلافت سے وابستہ رکھے۔الفضل انٹر نیشنل مورخہ 06 مئی 2016ء تا12 مئی 2016ء جلد 23 شمارہ 19 صفحہ 05 تا09)