خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 210 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 210

خطبات مسرور جلد 14 210 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 08 اپریل 2016 واجبات اکٹھے ملے تو اس موقع پر ایک اور فوجی شہید ہو گئے تھے۔انہوں نے اپنے تمام واجبات اپنے ساتھی شہید کی فیملی کو تحفہ پیش کر دیئے حالانکہ یہ خود بھی گھر کے اکیلے کفیل تھے۔شہید مرحوم کے والد کہتے ہیں کہ شہادت کی رات میں نے خواب میں دیکھا کہ شہید مرحوم خاندان کے بڑے بزرگان جو وفات پاچکے تھے ان کے ساتھ بیٹھے ہیں اور ان کے چہرے پر ایک نہایت سفید رنگ سے بھر پور روشنی پڑرہی ہے جس سے ان کا چہرہ نورانی ہو گیا ہے جو دیگر افراد سے نہایت نمایاں دکھائی دے رہا ہے۔ربوہ میں رہائش کے دوران جب رہے ہیں تو مختلف کام کرتے رہے۔یہ زعیم بھی رہے اور عمومی کی ڈیوٹیاں بھی دیتے رہے۔ایک مسجد میں کچھ عرصہ خادم مسجد بھی رہے۔ان کی شادی نہیں ہوئی تھی۔پسماندگان میں والد مکرم عبد الغنی صاحب، والدہ محترمہ غلام فاطمہ صاحبہ، دو بھائی اور دو بہنیں ہیں۔اللہ تعالیٰ شہید مرحوم کے درجات بلند کرتا رہے اور ان کے لواحقین کو بھی صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔شہید اللہ تعالیٰ کے فضل سے موصی تھے۔شاید پہلے میں ذکر کر چکا ہوں۔جمعہ کے بعد میں انشاء اللہ ان دونوں کی نماز جنازہ پڑھاؤں گا۔( الفضل انٹر نیشنل مورخہ 29 / اپریل 2016ء تا 05 مئی 2016ء جلد 23 شمارہ 18 صفحہ 05تا09)