خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page xxiii
خطبات مسرور جلد 14 خطیب نمبر 51 ہے۔۔خلاصه / عنوان XXI جس سے ہمیں اللہ تعالی یہ نظارے دکھائے۔جہاں تائیدات ہوں وہاں مخالفتیں بھی ہوتی ہیں اور ہمیشہ سے انبیاء کی جماعتوں کے ساتھ اس طرح ہوتا۔لیکن یہ مخالفتیں خوفزدہ نہیں کرتیں بلکہ ایمان کو مضبوط کرتی ہیں ، ایمان میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔گزشتہ دنوں ربوہ میں تحریک جدید کے دفاتر اور ضیاء الاسلام پریس پر حکومت کی پولیس کے خاص ادارے کے Raid اور بعض افراد کی گرفتاری پر احمدیوں کے رد عمل کا تذکرہ کہ ہم ان باتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ہمارے ایمان مضبوط ہیں اور ہم ہر مشکل کا مقابلہ کریں گے اور قربانی دیں گے۔الجیریا میں بھی حکومت کی طرف سے احمدیوں پر بڑا ظلم ہو رہا ہے۔دنیا میں کسی بھی جگہ کوئی بھی احمدی کبھی ملکی قانون سے لڑنے والا نہیں اور حکومت سے لڑنے والا نہیں بلکہ ہم تو امن، پیار اور محبت پھیلانے والے ہیں ہاں اس کی خاطر قربانیاں بھی دینی پڑیں تو دیں گے۔انشاء اللہ۔پاکستانی مولوی ہوں یا کوئی مذہبی لیڈر ہوں یا دنیاوی طاقتیں ہوں اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔اور یہ لوگ بھی بھی احمدیت کی ترقی میں روک نہیں بن سکتے۔مکرم سفنی ظفر احمد صاحب مبلغ انڈو نیشیا کا ذکر خیر ربیع الاول کا مہینہ وہ مہینہ ہے جس میں ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی۔لیکن افسوس ہے مسلمانوں کی حالت پر کہ یہ دن مناتے تو محسن انسانیت اور رحمتہ للعالمین کی پیدائش کی خوشی میں ہیں لیکن آپس میں مسلمان قُلُوبُهُمْ شَقی (الحشر: 15) کہ ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں، کے مصداق بنے ہوئے ہیں۔یہ فتنہ پرداز مولوی عوام الناس کے جذبات کو اس بات سے انگیجنت کرتے ہیں کہ احمدی عقیدہ ختم نبوت پر ایمان نہیں رکھتے۔اس پر سوائے انا للہ پڑھ کر لعنت اللہ علی الکاذبین کہا جائے اس کے علاوہ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔جو احمدی کہلاتے ہوئے پھر اس بات پر ایمان نہیں رکھتا کہ آنحضرت خاتم النبیین ہیں وہ فاسق، فاجر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے اور جماعت احمد یہ مسلمہ کا ایسے شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہاں یہ بات ضرور ہے کہ احمدی ختم نبوت کی وہ تعریف کرتے ہیں جو خود آنحضرت نے فرمائی تھی اور جس کو قرآن کریم میں بھی اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا کہ اب کوئی نبی نہیں آسکتا جو آنحضرت کی غلامی اور آپ کی لائی ہوئی شریعت سے باہر ہو۔آنحضرت کے ارشادات، علماء و بزرگان کے حوالے اور بالخصوص حضرت اقدس مسیح موعود کے پر معارف، بصیرت افروز ارشادات کی روشنی میں ختم نبوت کی تشریح اور آنحضرت کے عالی مقام کا تذکرہ۔دوالمیال میں اوباشوں اور مولویوں نے جمع ہو کر جلوس نکالا اور ہماری مسجد پر حملہ کیا۔دنیا بھر میں جماعت احمدیہ کی طرف سے آنحضرت کی سیرت طیبہ کے متعلق کا نفرنسوں کے انعقاد اور مسلم و غیر مسلم افراد کو رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات سے آگاہ کرنے کی مہم اور اس کے نیک اثرات کا تاریخی حوالہ سے تذکرہ۔خلاصه خطبات تاریخ مقام 16 دسمبر بیت الفتوح لندن