خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page xxii of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page xxii

خطبات مسرور جلد 14 خطہ نمبر 49 44 خلاصه / عنوان XX ضرورت ہے کہ وہ کس حد تک اپنی امانتوں کے حق ادا کرتے ہوئے انصاف اور عدل کے اس معیار پر قائم ہیں۔شعبوں کے افسران کو جن جن کی بھی پبلک ڈیلنگ (Public Dealing) ہے اس بات کی نگرانی کرنی چاہئے کہ ان کے ساتھ کام کرنے والا ہر کارکن اور مددگار انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنا کام کر رہا ہے یا نہیں۔ہمارا ہر عہدیدار خاص طور پر اور ہر احمدی عموماً دنیا کے سامنے ایک رول ماڈل ہونا چاہئے۔اس وقت دنیا میں صرف اور صرف ایک جماعت ہے جو جماعت احمد یہ مسلمہ کہلاتی ہے۔اور یہی ایک جماعت ہے جو دنیا میں ایک نام سے پہچانی جاتی ہے اور اس کے علاوہ اور کوئی بین الا قوامی جماعت نہیں جو تمام دنیا میں ایک نام سے جانی جاتی ہو۔پس اس کے ساتھ جڑ کے رہنا اور نظام جماعت کا حصہ بننا آنحضرت کے ارشاد کے مطابق حقیقی مسلمان بناتا ہے۔اس خوش قسمتی پر ہر احمدی جتنا بھی شکر ادا کرے کم ہے اور حقیقی شکر گزاری یہی ہے کہ نظام جماعت کی مکمل اطاعت ، خلافت کی اطاعت ہو۔مکرم عدنان محمد گر دیہ صاحب آف سیریا کی شہادت۔مکرمہ بشیر بیگم صاحبہ اہلیہ چوہدری منظور احمد چیمہ صاحب درویش قادیان اور مکرم رانا مبارک احمد صاحب آف لاہو ر حال لندن کا ذکر خیر نہیں خلاصه خطبات تاریخ مقام بعض لوگ بعض عہدیداروں یا ایسے لوگوں کے خلاف بھی جو عہدیدار نہیں 02 دسمبر بیت الفتوح لندن شکایت کرتے ہیں لیکن اکثر ایسے لکھنے والے اپنی شکایتوں میں اپنے نام نو لکھتے یا فرضی نام اور فرضی پتا لکھتے ہیں۔ان تمام شکایت کرنے والوں پر واضح ہونا چاہیے جو نام نہیں لکھتے کہ ان کا یہ فعل کہ اپنی شناخت کے بغیر شکایت کریں قرآنی حکم کے خلاف ہے۔ہمیشہ یادر رکھنا چاہیے کہ کسی کی شکایت پر فیصلہ اس کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق نہیں ہو گا۔شکایت پر فیصلہ خدا تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریق کے مطابق ہو گا۔ہماری کامیابی اسی میں ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے حکم کے مطابق اپنے معاملات اور فیصلے کرنے والے بہنیں اور اپنی ذاتی اناؤں اور توجیہات کو بنیاد بنا کر انتظامیہ کو مجبور کرنے والے یا خلیفہ وقت کو مجبور کرنے والے نہ ہوں کہ اس کے مطابق فیصلے کیے جائیں۔مکرم شیخ ساجد محمود صاحب آف کراچی کی شہادت۔مکرم شیخ عبد القدیر صاحب درویش قادیان کی وفات۔مکرم تنویر احمد لون صاحب ناصر آباد کشمیر کی شہادت۔50 حضرت اقدس مسیح موعود کی تائید میں ظاہر ہونے والے نشانان کا ایمان افروز 09 دسمبر بیت الفتوح لندن تذکرہ۔ہم جو روز اللہ تعالیٰ کی تائیدات کے نئے سے نئے نظارے دیکھتے ہیں انشاء اللہ وہ دن بھی ضرور آئے گا جب یہ نظارے بھی نظر آئیں گے کہ دوسرے لوگ، دوسری قومیں بالکل معمولی حیثیت کی ہوں گی۔لیکن ہمیں اپنے اندر بھی اور اپنی نسلوں کے اندر بھی دین کی روح پھونکنے کی ضرورت ہے