خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page xxi
خطبات مسرور جلد 14 خطیب نمبر خلاصه / عنوان XIX میں نے امیر صاحب کو کہا تھا کہ وہ چھوٹی مسجدیں بنائیں لیکن ہر جماعت میں مسجد بنانے کی کوشش کریں۔زکوۃ میں سب عور تیں اور مر دشامل ہیں اور اس کا ایک مقررہ نصاب ہے جو آنحضرت کے زمانے سے آپ نے مقرر فرمایا۔سب سے پہلے یہ فرض جماعت کے عہدیداروں اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں کا ہے کہ مسجدوں کی آبادی کو اپنی حاضری سے لازمی بنائیں۔خلاصه خطبات تاریخ مقام کینیڈا 46 آج میں تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان بھی کروں گا اس لیے میں ان چند 11 نومبر مسجد بیت النور ، کیلگری، قربانی کرنے والوں کے کچھ واقعات پیش کرتا ہوں جو مالی قربانی سے تعلق رکھتے ہیں۔مختلف ممالک کے افراد جماعت کے مالی قربانیوں کے حیرت انگیز ایمان افروز اور روح پرور واقعات کا تذکرہ۔اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی اے کو خلافت سے جماعت کا تعلق جوڑنے کے لیے ایک ذریعہ بنایا ہے۔اگر گھروں میں آپ لوگ اس طرف توجہ نہیں دیں گے تو آہستہ آہستہ آپ کی اولادیں پیچھے ہٹنا شروع ہو جائیں گی۔پس اس سے پہلے کہ پچھتاوا شروع ہو جائے اپنے آپ کو خلافت کے ساتھ جوڑیں اور اس کا بہترین ذریعہ اللہ تعالیٰ نے ایم ٹی اے دیا ہوا ہے اسے استعمال کریں۔47 گزشتہ دنوں میں کینیڈا کے دورے پر تھا۔تقریباً چھ ہفتے کا پروگرام تھا۔اللہ 18 نومبر بیت الفتوح لندن تعالی کے فضل سے یہ دورہ ہر لحاظ سے ، جماعتی پروگراموں کے لحاظ سے بھی اور غیروں کے ساتھ پروگراموں کے لحاظ سے بھی بابرکت رہا۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینیڈا کی جماعت بھی دنیا کی بہت سی دوسری جماعتوں کی طرح اخلاص و وفا میں آگے قدم بڑھانے والی جماعتوں میں سے ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں تین نئی مساجد بنائی ہیں۔پارلیمنٹ میں بھی ایک فنکشن ہوا۔York یونیورسٹی میں بھی خطاب ہوا۔ٹورانٹو میں پیس سمپوزیم ہوا۔کیلگری میں پیس سمپوزیم ہوا جن میں غیروں کے سامنے اسلامی تعلیمات پیش کرنے کا موقع ملا۔ٹورانٹو میں تین انٹرویوز ہوئے۔جن میں ایک گلوبل نیوز ٹورانٹو کا تھا۔دوسرا انٹرویو CBC کا تھا جو وہاں کا نیشنل نیوز چینل ہے۔اسی طرح گلوب اینڈ میل ایک نیشنل اخبار کا انٹرویو ہے۔پارلیمنٹ بل اور دیگر مختلف پروگراموں کی کسی قدر تفصیل اور ان میں شامل ہونے والے معزز مہمانوں کے تاثرات کا دلچسپ اور روح پرور تذکرہ۔مجموعی طور پر ساٹھ ملین سے زائد افراد تک پیغام پہنچا ہے۔الحمد للہ۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔اس فضل کی ہمیں قدر بھی کرنی چاہئے اور اسے سنبھالنا بھی چاہئے اور خاص طور پر کینیڈا کے احمدیوں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل مزید بڑھیں۔48 ہر احمدی کو اور خاص طور پر یہاں میں کہوں گا عہدیداروں کو یہ دیکھنے کی 25 نومبر بیت الفتوح لندن