خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 195 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 195

خطبات مسرور جلد 14 195 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 01 اپریل 2016 میں بھی اور جماعت میں بھی شامل ہوتے رہے۔شمس الدین صاحب کبابیر کے مربی ہیں وہ لکھتے ہیں کہ اسد صاحب کی اہلیہ طیبہ صاحبہ کا تعلق قادیان سے ہے اور یہ ان کی اہلیہ (شمس الدین صاحب کی اہلیہ ) کی چچازاد بہن ہیں۔کہتے ہیں چند سال قبل دو دفعہ ان کے گھر جانے کا اتفاق ہوا۔ایک رات قیام کرنے کا موقع ملا۔دونوں دفعہ خاکسار سے وہ جماعتی اور تبلیغی کاموں کے بارے میں پوچھتے رہے اور اس کے علاوہ کسی بھی قسم کی دنیاوی بات چیت نہیں ہوئی۔دونوں رات میں نے ان کو تہجد میں مصروف پایا۔اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے اور ان کے لواحقین کو ، والدین کو ، بیوی کو صبر اور سکون عطا فرمائے۔جیسا کہ میں نے کہا آج نماز کے بعد میں جنازہ غائب پڑھاؤں گا۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 22 / اپریل 2016ء تا 28 / اپریل 2016ء جلد 23 شمارہ 17 صفحہ 05 تا 08)