خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page xix
خطبات مسرور جلد 14 خطہ نمبر خلاصه / عنوان XVII اس کے پروگراموں سے متعلق نیک تاثرات اور اس کے نتیجہ میں ان کے خیالات میں پیدا ہونے والی پاکیزہ تبدیلیوں کا روح پرور تذکرہ۔لال کتاب بنائیں۔اس میں درج کریں اور آئندہ انہیں دور کرنے کی کوشش کریں۔اس دورہ کے دوران بعض مساجد کے سنگ بنیاد اور بعض کے افتتاح بھی ہوئے۔ان مواقع پر منعقدہ تقریبات میں شامل ہونے والے مہمانان کے تاثرات کا تذکرہ۔جماعتی نظام اور ذیلی تنظیموں کو افراد جماعت کی عملی کمزوریوں کو سامنے رکھتے ہوئے تربیتی پروگرام بنانے اور ان کے بہترین نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرنے کی تاکیدی ہدایات خلاصه خطبات تاریخ مقام 38 اللہ تعالیٰ نے ہمیں ہر تکلیف اور مشکل اور افسوس اور صدمہ کی حالت میں اللہ ستمبر 16 بیت الفتوح لندن تعالیٰ کی رضا پر راضی رہتے ہوئے انَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ کی دعا سکھائی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ہی ہیں اور اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔اور جب اس دنیا سے رخصت ہونے والے کے قریبی انتہائی صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں، یہ دعا پڑھتے ہیں تو پھر اللہ تعالیٰ جہاں مرحوم کے درجات بلند کرتا ہے وہاں پیچھے رہنے والوں کے تسکین کے سامان بھی پیدا فرماتا ہے۔عزیزم رضا سلیم (ابن مکرم سلیم ظفر صاحب) متعلم جامعہ احمدیہ یو کے کی اٹلی میں ہائیکنگ کے دوران ایک حادثہ میں ناگہانی وفات۔مرحوم کا ذکر خیر اور نماز جنازہ غائب 39 آنحضرت نے ایک موقع پر حقیقی مومن کی نشانی بتاتے ہوئے فرمایا کہ حقیقی ستمبر 23 بيت الفضل لندن مومن وہی ہے جو جو چیز اپنے لئے چاہتا ہے وہی اپنے بھائی کے لئے ، دوسرے کے لئے چاہتا ہے۔یہ ایک ایسار ہنما اصول ہے جو دنیا میں ہر سطح پر گھر سے لے کر بین الا قوامی تعلقات تک پیار محبت اور صلح کی بنیاد ڈالتا ہے۔جھگڑوں کو ختم کرتا ہے۔غصہ پر قابورکھنے، صبر کرنے اور بیہودہ گوئی وغیرہ سے باز رہنے سے متعلق حضرت اقدس مسیح موعود کے ارشادات کے حوالہ سے نصائح۔آنحضرت کا اپنے قصورواروں کو معاف کرنے کے عدیم النظیر واقعات کا روح پرور تذکرہ آج سے مجلس انصار اللہ اور لجنہ اماءاللہ یوکے (UK) کا اجتماع شروع ہو رہا 30 ستمبر بیت الفتوح لندن ہے۔ہمارے اجتماعات کی اصل روح تو یہ ہے جس کے لئے کوشش ہونی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے تعلق اور آپس میں محبت و اخوت میں بڑھا جائے۔علمی پروگرام اور مقابلے اس روح کے ساتھ ہونے چاہئیں کہ ہم نے ان باتوں سے کچھ سیکھ کر اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہے۔انصار اللہ اور لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کی ذمہ داریوں کا خلاصہ ان کے اس عہد میں مذکور ہے جسے وہ اپنے اجلاسات میں دہراتے ہیں۔ان عہدوں کے حوالہ سے انصار اللہ ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کو اہم اور زریں نصائح۔جامعہ احمدیہ یوکے کے ایک بہت لے کے ایک: پیارے طالبعلم مظہر احسن (مرحوم) کا ذکر خیر