خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page xviii
خطبات مسرور جلد 14 خطب منبر خلاصه / عنوان XVI تاریخ خلاصه خطبات مقام 33 جلسہ سالانہ کی اہمیت و افادیت۔جلسہ میں شامل ہونے والوں کے لئے زریں اگست 12 حدیقۃ المہدی ، آلٹن، ہدایات و نصائح برطانیہ 34 جلسہ سالانہ کا بخیر و خوبی انعقاد اور خدا کے حضور اظہار تشکر، جلسہ میں شامل اگست 19 بیت الفتوح لندن ہونے والے مہمانوں میں سے بعض کے تاثرات 35 کس طرح اللہ تعالیٰ دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والوں کے دلوں میں اگست 26 بیت الفتوح لندن تحریک کرتا ہے۔بعض کو رؤیا کے ذریعہ سے احمدیت کی صداقت بتا رہا ہوتا ہے۔کہیں کوئی لٹریچر یا کتاب تبلیغ کا باعث بن جاتی ہے۔کہیں احمدیت کی مخالفت احمدیت پھیلانے میں کھاد کا کام دیتی ہے۔کہیں احمدیوں کے اخلاق دوسروں کو احمدیوں کی طرف متوجہ کرتے ہیں۔پھر ایسے واقعات بھی ہیں جو دور دراز کے ملکوں میں رہنے والوں کے احمدیت پر ایمان اور یقین کے حیرت انگیز نظارے بھی ہمیں دکھاتے ہیں۔گزشتہ سال دنیا کے مختلف ممالک میں ظاہر ہونے والے اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کے متعد د روشن نشانات اور ایمان افروز واقعات میں سے بعض کا نہایت دلنشین تذکرہ 36 اللہ تعالی کے فضل سے آج سے تین دن کے لئے جماعت احمدیہ جرمنی کو اپنا ستمبر 02 کالسروئے جرمنی جلسہ سالانہ منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے اور اس جمعہ کے ساتھ ہی جلسہ سالانہ کا آغاز ہو رہا ہے۔حضرت مسیح موعود نے اللہ تعالیٰ سے اذن پا کر ان جلسوں کا انعقاد شروع کیا تھا اور اس کا مقصد افراد جماعت کی اصلاح تھی۔اس کا مقصد خدا تعالیٰ کی طرف کھینچے جانے کی کوشش کرنا تھا۔علم و معرفت میں ترقی کرنا تھا۔پاک تبدیلیاں پیدا کر کے انہیں اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا تھا۔دنیا کی چاہتوں اور لغویات سے اپنے آپ کو بچانا تھا۔حضرت اقدس مسیح موعود کے ارشادات کے حوالہ سے لغویات سے بچنے، حسن اخلاق دکھانے ، زبان کو فضول گوئیوں سے پاک رکھنے ، نمازوں میں سوز و گداز پیدا کرنے، تکبر سے بچنے اور ہر ایک سے ہمدردی کرنے وغیرہ امور سے متعلق اہم نصائح جرمنی 37 اللہ تعالی کے فضل سے جماعت احمد یہ جرمنی کا جلسہ سالانہ گزشتہ اتوار اپنے ستمبر 19 بیت السبوح فرینکفرٹ، تین دن کے بھر پور پروگراموں کے بعد اپنے اختتام کو پہنچا۔دنیا میں بسنے والے ہر احمدی کو ان کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خدمت کرنے والوں کے ذریعہ جلسہ کی کارروائی کے سننے اور دیکھنے کا انتظام فرمایا ہوا ہے۔پس یہ تمام کارکنان ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کو جزا دے۔میں بھی ان سب کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جلسہ سالانہ جرمنی میں شامل ہونے والے مہمانوں کے جلسہ کے انتظامات، نظم و ضبط اور