خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 151 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 151

خطبات مسرور جلد 14 151 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 11 مارچ 2016 انسان بھول رہا ہے ، وہ شیطان ہی دلوں میں وسوسے ڈال رہا ہے۔فرمایا کہ " بڑا وسوسہ یہ ہے کہ ربوبیت کے متعلق غلطیاں ڈالی جائیں۔جیسا کہ امیر لوگوں کے پاس بہت مال و دولت دیکھ کر انسان کہے کہ یہی پرورش کرنے والے ہیں۔" یہی میر اسب کچھ ہیں۔پھر اس بات کی وضاحت فرماتے ہوئے کہ شیطان کس طرح وسوسہ ڈالتا ہے۔ایک مثال تو پہلے دے دی اور اس وسوسے سے کس طرح بچنا ہے کہ یہ امیر لوگ ہماری ضروریات پوری کرنے والے ہیں یا اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی اور ہستی بھی ہے جو ہماری ضروریات پوری کر سکتی ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ " اس واسطے حقیقی رب الناس کی پناہ چاہنے کے واسطے فرمایا۔" اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ دعا کرو کہ میں حقیقی رب الناس جو ہے اُس کی پناہ میں رہوں۔" پھر دنیوی بادشاہوں اور حاکموں کو انسان مختارِ مطلق کہنے لگ جاتا ہے۔اس پر فرمایا کہ مالِكِ النَّاس۔اللہ ہی ہے۔پھر لوگوں کے وساوس کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ مخلوق کو خدا کے برابر ماننے لگ پڑتے ہیں اور ان سے خوف و رجا رکھتے ہیں۔اس واسطے الہ الناس فرمایا۔"تمہارا معبود اللہ تعالیٰ ہے۔" یہ تین وساوس ہیں۔ان کے دُور کرنے کے واسطے یہ تین تعویذ ہیں "جو سورۃ الناس میں بیان کئے گئے ہیں " اور ان وساوس کے ڈالنے والا وہی خناس ہے " یعنی شیطان ہے " جس کا نام توریت میں زبان عبرانی کے اندر نحاش آیا ہے جو ہوا کے پاس آیا تھا۔چھپ کر حملہ کرنے والا۔اس سورۃ میں اسی کا ذکر ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ دجال بھی جبر نہیں کرے گا بلکہ چھپ کر حملہ کرے گا تاکہ کسی کو خبر نہ ہو۔" یہ دنیا کی جو چکا چوند ہے۔آجکل جو نئی نئی ایجادات ہیں یا آجکل کی تعلیم کے بہانے سے اللہ تعالیٰ سے دُوری اور مذہب سے دوری کی طرف جو توجہ دلائی جاتی ہے اور اس میں حکومتیں بھی شامل ہیں، بڑی بڑی تنظیمیں بھی شامل ہیں کہ انسانی حقوق کے نام پر بعض باتیں کی جاتی ہیں کہ یہ دیکھو مذ ہب تمہیں ان باتوں کا پابند کرتا ہے حالانکہ انسانی حقوق کا تقاضا ہے کہ انسان کو مکمل آزادی ہو۔تو یہ چیزیں آہستہ آہستہ دلوں میں ڈالی جاتی ہیں اور اس زمانے میں یہ چیزیں شیطان بھی کر رہا ہے اور اس میں حکومتیں بھی شامل ہیں۔بڑی بڑی جو ہیومن رائٹس (Human Rights) کے نام پر یاویمن رائٹس (Women Rights) کے نام پر ، حقوق نسواں کے نام پر یا جیسا کہ پہلے میں نے کہا انسانی حقوق کے نام پر جو تنظیمیں ہیں یہ سب شامل ہیں۔جہاں وہ دین سے ہٹانے کی کوشش کریں وہاں ہر ایک کو سمجھ لینا چاہئے، ہر احمدی کو سمجھ لینا چاہئے ، ہر مومن کو سمجھ لینا چاہئے کہ یہاں ہم پر شیطان کا حملہ ہونے والا ہے اور یہ دجالی قوتیں ہیں جو ہم پر حملہ کر رہی ہیں۔اور پھر فرمایا کہ " یہ غلط ہے کہ شیطان خود حوا کے پاس گیا ہو بلکہ جیسا کہ اب چھپ کر آتا ہے ویسا ہی تب بھی چھپ کر گیا تھا۔" کوئی وجود نہیں تھا، کوئی شخص نہیں تھا جو تو ا کے پاس گیا تھا اور اسی طرح وسوسے ڈالے تھے۔فرمایا " کسی آدمی کے اندر وہ اپنا خیال بھر دیتا ہے اور وہ اس کا قائمقام ہو جاتا ہے۔کسی ایسے مخالف دین کے دل میں