خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 127
خطبات مسرور جلد 14 127 خطبه جمعه فرمودہ مور محد 26 فروری 2016 کیا ہے کہ ہم آپ علیہ السلام کے کام میں آپ کے مددگار بنیں گے تو پھر اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ جو بھی ہم میں ہیں، کم ہیں یا زیادہ ہمیں بھی آپ کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے آگے آنا چاہئے۔اپنی محبت کے اظہار خدا تعالیٰ سے بھی، اس کے رسول سے بھی اور اس کے مسیح سے بھی کرنے چاہئیں۔اپنی حالتوں میں پاک تبدیلیاں پیدا کرنی چاہئیں۔اپنی وفاؤں کے معیار اونچے کرنے چاہئیں۔اسی طرح ہر قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے جس طرح وہ غریب دوست اپنے امیر دوست کے لئے تیار ہو ا تھا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 18 مارچ 2016ء تا 24 / مارچ 2016ء جلد 23 شمارہ 12 صفحہ 05تا09)