خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 104 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 104

خطبات مسرور جلد 14 104 خطبه جمعه فرمودہ مورخہ 19 فروری 2016 سخت اقدامات کرنے کے منصوبے تھے اور احرار کی فتنہ انگیزی کی وجہ سے آپ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس تحریک کا میرے دل میں القاء فرمایا تھا اور اس تحریک کے پہلے دور کے لئے میں نے دس سال مقرر کئے۔ہر انسان جب قربانی کرتا ہے تو قربانی کے بعد اس پر ایک عید کا دن آتا ہے۔چنانچہ دیکھ اور مضان کے روزوں کے بعد عید کا دن ہوتا ہے۔اسی طرح جب ہماری دس سالہ تحریک جدید ختم ہو گی اس وقت تک ابھی ختم نہیں ہوئی تھی تو اس سے اگلا سال آپ فرماتے ہیں ہمارے لئے عید کا سال ہو گا۔اور یہ سال 1944ء میں ختم ہوئے۔آپ فرماتے ہیں کہ تحریک جدید کے حوالے سے جو پہلے دس سال کی تاریخ تھی اُسے اگر اس لحاظ سے دیکھا جائے تو عجیب بات ہے کہ 1945ء کا سال گیارھواں سال ہے اور وہ عید کا سال ہے اور یہ سال پیر کے روز سے شروع ہو رہا ہے اور پیر کا دن دوشنبہ کہلا تا ہے۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 25 صفحه 49 تا 63 خطبه بیان فرمودہ 28 جنوری 1944ء) پس اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں یہ خبر بھی دی تھی کہ ایک زمانے میں اسلام کی نہایت کمزور حالت میں اس کی اشاعت کے لئے ایک اہم تبلیغی ادارے کی بنیاد رکھی جائے گی اور جب اس کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہو گا تو یہ جماعت کے لئے مبارک وقت ہو گا اور حالات نے اب دیکھیں ثابت بھی کر دیا کہ تحریک جدید کے ذریعہ سے دنیا کے ہر کونے میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ پہنچ رہی ہے۔اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ تحریک جدید کی تحریک بھی اپنی کئی دہائیاں مکمل کر کے دنیا کے ہر ملک میں جہاں بھی احمدیت کا پودا لگ چکا ہے وہاں قائم ہے۔پھر اس لمبی رؤیا جس کے بارے میں میں نے بتایا کہ اس کے بعد حضرت مصلح موعودؓ نے مصلح موعود ہونے کا اعلان کیا تھا اس کے بارے میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ اس رویا میں میری زبان پر یہ فقرہ جاری ہوا تھا کہ آنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُوْدُ مَثِيْلُهُ وَخَلِيْفَتُهُ ـ ان الفاظ کا میری زبان پر جاری ہونا عجوبہ تھا۔آپ فرماتے ہیں کہ جاگتے ہوئے تو ہونا ہی تھا کہ میرے بارے میں یہ عجیب قسم کے الفاظ ہیں لیکن خواب میں بھی مجھے یہ احساس ہوا کہ یہ عجیب الفاظ میری زبان پر جاری ہوئے ہیں۔فرماتے ہیں کہ بعد میں بعض لوگوں نے جب یہ رویا سنی تو کہا کہ مسیحی نفس ہونے کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اشتہار /20/ فروری 1886ء میں ہے۔فرمایا کہ دوسرے دن حضرت مولوی سرور شاہ صاحب نے کہا کہ اشتہار میں یہ الفاظ ہیں کہ وہ دنیا میں آئے گا اور اپنے مسیحی نفس اور روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔آپ فرماتے ہیں کہ میں نے بھی رؤیا میں دیکھا تھا کہ میں نے بت تڑوائے ہیں۔بہت سارے بہت ہیں جو میں نے تڑوا دیئے۔اس میں بھی یہی اشارہ ہے کہ وہ روح الحق کی برکت سے بہتوں کو بیماریوں سے صاف کرے گا۔روح الحق توحید کی روح کو کہتے ہیں اور آپ نے تبلیغ اسلام کی دنیا میں بنیاد ڈال کر دنیا کے دلوں کو شرک سے پاک کیا۔فرمایا کہ تیسرے میں نے رؤیا میں دیکھا تھا کہ میں بھاگ رہا