خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 99 of 830

خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page 99

خطبات مسرور جلد 14 99 خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ 12 فروری 2016 حضرت مصلح موعود فرماتے ہیں کہ بعض مشکلات ایسی ہیں جن کا دُور کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ہم دشمن کی زبان کو بند نہیں کر سکتے اور اس کے قلم کو نہیں روک سکتے۔ان کی زبان اور قلم سے وہ کچھ نکلتا ہے جسے سننے اور پڑھنے کی ہمیں تاب نہیں ہوتی۔اور آجکل تو ہم دیکھتے ہیں کہ پاکستان میں انتہائی غلیظ الفاظ استعمال کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف اشتہارات بھی لگائے جاتے ہیں۔حکومت کو اُس وقت بھی توجہ دلائی جاتی تھی حالانکہ اس وقت تو انگریز حکومت تھی لیکن بات نہیں سنی جاتی تھی۔اسی طرح سنتے تھے جس طرح بہرے سنتے ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ وہی باتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بارے میں اُس زمانے میں کہی جاتی تھیں اگر کسی اور کے متعلق کہی جائیں تو ملک میں آگ لگ جائے۔مگر وہ باتیں متواتر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق کہی جاتی ہیں لیکن کہنے والوں پر کوئی گرفت نہیں ہوتی حتی کہ ہمیں یہاں تک رپورٹ ملی ہے اُس زمانے کی یہ بات ہے کہ بعض مخالفوں کے حلقوں میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہمیں افسروں نے یقین دلایا ہے کہ احمدیوں کے خلاف جو چاہو لکھو کوئی گرفت نہیں ہو گی۔(ماخوذ از خطبات محمود جلد 17 صفحہ 152-153) تو یہ تو ہمیشہ سے جماعت کے ساتھ سلوک ہو تا آیا ہے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر روک کے مقابلے میں جماعت ترقی کرتی چلی گئی ہے۔یہ تو اُس وقت کی حکومت کا حال تھا جس نے اس بارے میں کوئی قانون پاس نہیں کیا ہوا تھا۔پاکستان میں تو احمدیوں کے خلاف قانون بھی ہے اور قانون ان مخالفین کی مدد کرتا ہے اور وہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارے میں جو منہ میں آتا ہے ، جو بکو اس، دریدہ دہنی کرنی ہوتی ہے وہ کر جاتے ہیں۔احمدیوں کو مظالم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔کورٹس جو ہیں وہ بھی اب ذرا ذراسی بات پر سزائیں دینے پر شلی ہیں۔پس اس کے لئے تو ہمیں بہت زیادہ خدا تعالیٰ کے حضور چلانے کی ضرورت ہے۔خاص طور پر پاکستان کے احمدیوں کو اس طرف پہلے سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔خالص ہو کر اللہ تعالیٰ کے آگے جھکیں۔نوافل ادا کریں۔صدقات دیں۔روزے رکھیں۔دعاؤں کے بغیر اور اللہ تعالیٰ کی رحمت کو جوش میں لائے بغیر ہمارے لئے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ خاص طور پر ان احمدیوں کو ، جہاں یہ ظلم ہو رہے ہیں، جن جن ملکوں میں ہو رہے ہیں یا جن جگہوں پر ہو رہے ہیں، ایسی دعاؤں کی توفیق دے جو اللہ تعالیٰ کے عرش کو ہلانے والی ہوں۔اور عام طور پر تمام دنیا کے احمدیوں کو بھی جماعت کی ترقی کے لئے اور مظالم سے بچنے کے لئے دعاؤں کی طرف توجہ دینی چاہئے۔اللہ تعالیٰ ان کو بھی توفیق عطا فرمائے۔(الفضل انٹر نیشنل مورخہ 04 مارچ 2016ء تا 10 / مارچ 2016ء جلد 23 شماره 10 صفحہ 05تا09)