خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page xii
خطبات مسرور جلد 14 خطبہ نمبر خلاصه / عنوان X بچنے کی کوشش کرنی چاہئے۔شادی کا اصل مقصد تو دل کا سکون اور بقائے نسل ہے۔دنیا کی محبت بھی اللہ تعالیٰ کی محبت کے لئے مانگنی چاہئے۔مکرم سید اسد الاسلام شاہ صاحب آف گلاسگو کی شہادت خلاصه خطبات تاریخ مقام 15 ہمیں اپنی زندگیوں پر نظر رکھنی چاہئے کہ ہم وہی کام کریں جس کی ہمیں اللہ 108 پریل بیت الفتوح لندن تعالیٰ اور اس کا رسول اجازت دیتے ہیں۔جب خواب ایسی ہو جو قرآن کریم یا رسول کریم کے فتویٰ اور سنت کے خلاف ہو وہ بہر حال رڈ کرنے کے قابل سمجھی جائے گی۔اگر احمدی لڑکے باہر شادیاں کرتے رہیں گے تو پھر احمدی لڑکیاں کہاں بیاہی جائیں گی؟ پس لڑکوں کو بھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔اگر احمدی لڑکا اور لڑکی شادی کرنا چاہتے ہیں تو ان کے ماں باپ کو بھی ضد نہیں کرنی چاہئے۔ذاتوں اور اناؤں کے چکر میں نہیں آنا چاہئے۔مکرمہ سکینہ ناہید صاحبہ ، مکرم شوکت غنی صاحب کی شہادت جو بحیثیت سپاہی پاک فوج کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں حصہ لے رہے تھے۔16 نمازوں کی ادائیگی اور اس کی فضیلت کے بارے میں بار بار خدا تعالیٰ نے ایک 15 اپریل بیت الفتوح - لندن مومن کو تلقین فرمائی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ فرمایا کہ انسانی پیدائش کا مقصد ہی عبادت ہے۔ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ ہم نے اس زمانے کے امام کو مانا ہے جنہوں نے ہمیں عبادتوں کے صحیح طریقے سکھائے۔حضرت اقدس مسیح موعودؓ کے ارشادات کے حوالہ سے نماز کی اہمیت ، حکمت اور نمازوں کی پابندی اور نمازوں میں لذت و سرور وغیرہ امور کے حاصل کرنے سے متعلق نہایت اہم تاکیدی نصائح۔خاص طور پر اگر عہدیداران اور جماعتی کارکنان اور واقفین زندگی اس طرف توجہ دیں تو نمازوں کی حاضری بہت بہتر ہو سکتی ہے۔مکرمہ اصغری بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم شیخ رحمت اللہ صاحب مرحوم سابق امیر جماعت کراچی کا ذکر خیر 17 مختلف فقہی امور سے متعلق سوالات کرنے والوں کو حضرت مسیح موعود خود 22 اپریل بیت الفتوح لندن بھی جواب عطا فرمایا کرتے تھے اور بعض دفعہ دوسرے علماء کی طرف بھی بھیج دیا کرتے تھے۔مختلف مجالس میں حضرت مسیح موعود نے جو فقہی مسائل بیان فرمائے ہیں ان کو نظارت اشاعت پاکستان نے بڑی محنت سے بعض علماء کے ذریعہ سے یکجا کیا ہے اور یہ کتاب "فقَهُ الْمَسِيع“ کے نام سے یہاں چھپ گئی ہے۔احباب جماعت کو ان مختلف مسائل سے آگاہی کے لئے یہ کتاب لینی چاہئے۔مکر مہ امۃ الحفیظ رحمان صاحبہ کا ذکر خیر