خطبات مسرور (جلد 14۔ 2016ء) — Page xiii
خطبات مسرور جلد 14 خط نمبر خلاصه / عنوان XI خلاصه خطبات تاریخ مقام 18 جماعت کے قیام سے لے کر آج تک حضرت مسیح موعود اور آپ کے ماننے 29 اپریل بیت الفتوح لندن والوں پر مسلمانوں کی طرف سے مسلسل یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ گویا حضرت سیح موعود نے اپنے آپ کو نبی کہہ کر یا ہم نے حضرت مسیح موعود کو نبی مان کر ختم نبوت کی نفی کی ہے۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ سراسر ہم پر جھوٹا الزام ہے اور اتہام ہے۔کہ ہم تو مسلمان ہیں اور اسلام کی تعلیم پر عمل کرتے ہیں۔آنحضرت کو خاتم النبیین مانتے ہیں اور آپ کی پیشگوئی کے مطابق ہی آنے والے مسیح موعود کو آنحضرت کا غلام اور آپ کا تابع نبی مانتے ہیں۔جب بھی مخالفتیں بڑھیں ان مخالفتوں نے جماعت کے لئے کھاد کا کام کیا۔اس سے ہمیں تو کوئی فکر نہ کبھی تھی اور نہ ہے اور نہ ہونی چاہیئے۔19 اگر آپ کے گھروں کی آبادیاں بڑھی ہیں اگر آپ کے مال بڑھے ہیں ، جماعت مئی 06 مسجد نصرت جہاں، کو ظاہری عمارتوں کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ نے وسعت عطا فرمائی ہے تو یقیناً ان باتوں پر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہئے۔لیکن اللہ تعالیٰ کے فضلوں کو جاری رکھنے کے لئے ان نیکیوں میں بڑھنا اور اپنی حالتوں کو پہلے سے بہتر کرنا بھی ضروری ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود کے مختلف ارشادات کے حوالہ سے نیکی اور تقویٰ پر قائم ہونے ، لوگوں سے احسان کا سلوک کرنے، اخلاق میں بہتری پیدا کرنے، تبلیغ کرنے اور ایمانی ترقی کے لئے لغویات سے بچنے وغیرہ امور کی بابت اہم نصائح 20 مسجد محمود (مالمو) کی تعمیر کے سلسلہ میں افراد جماعت کے مالی قربانی کے مئی 13 واقعات کا روح پرور تذکرہ۔مسجد کی تعمیر کا حق بھی تبھی ادا ہو گا جب اس کو عبادت کرنے والوں سے زیادہ سے زیادہ آباد کریں گے۔خود بھی یہاں آکر اپنی نمازوں سے اس کو آباد کریں گے اور تبلیغ کر کے علاقے کے لوگوں کو بھی اسلام کی تعلیم سے متعارف کروائیں گے۔حضرت اقدس مسیح موعود کے ارشادات کے حوالہ سے ہماری جماعت کے لئے مساجد کی ضرورت، اہمیت اور اس کی غرض و غایت اور تقاضوں کا تذکرہ اور اس حوالہ سے افراد جماعت کو اہم نصائح۔بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ جماعت میں زکوۃ کی ادائیگی کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اور یہ اسلام کا بنیادی حکم ہے اور اس کو چھوڑ کر چندوں پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔جبکہ یہ خیال غلط ہے۔زکوۃ جس پر فرض ہے اس کو توجہ دلائی جاتی ہے اور بار بار دلائی جاتی ہے۔ڈنمارک مسجد محمود، مالمو(Malm)،سویڈن 21 اس بگڑے ہوئے زمانے میں استغفار کرتے ہوئے اللہ تعالی کی پناہ میں آنے کی مئی 20 مسجد ناصر۔گوٹن کوشش کرنی چاہئے کیونکہ استغفار ہی وہ ذریعہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں انسان آسکتا ہے۔اکثر گھروں کے جائزے لے لیں۔بڑے سے لے کر چھوٹے برگ، سویڈن