خطبات محمود (جلد 6) — Page 332
چاہیے جو خدا نے اس کے لیے مقرر کیا ہے ۔ اگر یہ نہ کروگے۔ تو اندیشہ ہے کہ شیطان تمہیں گمراہ کر دے۔ پس یہ دونوں کو نصیحت ہے۔ پہلوں کو بھی اور بعد میں آنے والوں کے لیے بھی۔ پہلوں کے لیے تو یہ ہے کہ وہ تواضع اور انکسار کا طریق اختیار کریں ۔ اور بعد والوں کو یہ کہ وہ ان کے حق کو سمجھیں ۔ اور گستاخی اور بدلنی کو چھوڑ دیں ۔ کیونکہ یہ ایمان کی جڑ کو کھوکھلا کر کے پھینک دیتی ہیں۔ اللہ ایمان کو تعالی ہماری جماعت کے دونوں گروہوں کو اس بات کے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے۔ امین : والفضل ۲۷ نومبر له )