مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 382
مجموعه اشتہارات ۳۸۲ (۲۷۵) جلد سوم وہ زلزلہ کی پیشگوئی منظوم پھر چلے آتے ہیں یارو زلزلہ آنے کے دن زلزلہ کیا اس جہاں سے کوچ کر جانے کے دن تم تو ہو آرام میں پر اپنا قصہ کیا کہیں پھرتے ہیں آنکھوں کے آگے سخت گھبرانے کے دن کیوں غضب بھڑ کا خدا کا مجھ سے پوچھو نا فلو! ہو گئے ہیں اس کا موجب میرے جھٹلانے کے دن غیر کیا جانے کہ غیرت اس کی کیا دکھلائے گی خود بتائے گا انہیں وہ یار بتلانے کے دن چمک دکھلائے ائے گا گا اپنے نشاں کی کے پنج بار یہ خدا کا قول ہے۔ ے سمجھو گے سمجھانے کے دن طالبو! تم کو مبارک ہو کہ اب نزدیک ہیں اس میرے محبوب کے چہرہ کے دکھلانے کے دن وہ گھڑی آتی ہے جب عیسی پکاریں گے مجھے اب تو تھوڑے رہ گئے دجال کہلانے کے دن اے میرے پیارے یہی میری دعا ہے روز و شب گود میں تیری ہوں ہم اُس خونِ دل کھانے کے دن کرم خاکی ہوں میرے پیارے نہ آدم زاد ہوں فضل کا پانی پلا اُس آگ برسانے کے دن اے میرے یار یگانہ اے میری جاں کی پناہ کر وہ دن اپنے کرم سے دیں کے پھیلانے کے دن پھر بہار دیں کو دکھلا اے میرے پیارے قدیر کب تلک دیکھیں گے ہم لوگوں کے بہکانے کے دن لے یہ نظم ہفتہ وار پیسہ اخبار لاہور مورخہ ۳۱ مارچ ۱۹۰۶ء کے جو ایک لاکھ کی تعداد میں شائع ہوا تھا کے صفحہ ۱۸ پر مع تصویر حضرت اقدس شائع ہوئی تھی وہاں سے نقل کی گئی ہے ۔ (مرتب) ے خدا تعالیٰ کے اصل لفظ جو مجھ پر نازل ہوئے ہیں ۔ یہ ہیں چمک دکھلاؤں گا تم کو اس نشاں کی پنج بار یعنی پنج مرتبہ غیر معمولی طور پر زلزلہ آئے گا جو اپنی شدت میں نظیر نہیں رکھتا ہوگا ۔