مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 381 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 381

مجموعه اشتہارات ۳۸۱ ۲۷۴ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اشتہار واجب الاظہار از طرف این خاکسار درباره پیشگوئی زلزلہ دوستو !! جاگو کہ اب پھر زلزلہ آنے کو ہے پھر خدا قدرت کو اپنی جلد دکھلانے کو ہے وہ جو ماہ فروری میں تم نے دیکھا زلزلہ تم یقیں سمجھو کہ وہ اک زجر سمجھانے کو ہے آنکھ کے پانی سے یارو کچھ کرو اس کا علاج آسماں اے غافلو! اب آگ برسانے کو ہے کیوں نہ آئیں زلزلے تقویٰ کی رہ کی رہ گم ہو گئی اک مسلماں بھی مسلماں صرف کہلانے کو ہے کس نے مانا مجھ کو ڈر کر کس نے چھوڑا بغض و کیں زندگی اپنی تو اُن سے گالیاں کھانے کو ہے کافر و دجال اور فاسق ہمیں سب کہتے ہیں کون ایماں صدق اور اخلاص سے لانے کو ہے جس کو دیکھو بدگمانی میں ہے حد سے بڑھ بڑھ گیا گر کوئی پوچھے تو سو سو عیب بتلانے کو ہے چھوڑتے ہیں دیں کو اور دنیا سے کرتے ہیں پیار سو کریں وعظ و نصیحت کون پچھتانے کو ہے ہاتھ سے جاتا ہے دل دیں کی مصیبت دیکھ کر پر خدا کا ہاتھ اب اس دل کے ٹھہرانے کو ہے اس لئے اب غیرت اس کی کچھ تمہیں دکھلائے گی ہر طرف یہ آفت جاں ہاتھ پھیلانے کو ہے موت کی رہ سے ملے گی اب تو دیں کو کچھ مدد ور نہ دیں اے دوستو ! اک روز مر جانے کو ہے یا تو اک عالم تھا قربان اُس پہ یا آئے یہ دن اک عبدالعبد بھی اس دیں کو جھٹلانے کو ہے المشتهر میرزاغلام احمد قادیانی مسیح موعود ۹ ماچ ۱۹۰۶ء یہ اشتہار رسالہ چشمہ سیحی کے ٹائیٹل پیج نمبر ۲ پر درج ہے۔ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۳۴)