مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 363 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 363

مجموعه اشتہارات ۳۶۳ جلد سوم پہلی پیشگوئی ان میں سے براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۱۶ میں موجود ہے جس کی عبارت یہ ہے ۔ فَبَرَّاهُ اللهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهَا ۔ أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ۔ فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا وَ اللَّهُ مُؤْهِنُ كَيْدِ الْكَافِرِينَ یعنی خدا اپنے اس بندے کو ان تہمتوں اور بہتانوں سے بری کرے گا جو اس پر لگائے جائیں گے۔ وہ خود اپنے بندے کے لئے کافی ہے۔ پس جب خدا پہاڑ پر تجلی کرے گا تو اس کو پار پارہ کر دے گا اور جو کچھ مخالف لوگ ناحق کے الزاموں میں مبتلا کرنا چاہیں گے ۔ ان کے سب مکر سست کر دے گا ۔ اب چونکہ انہیں ان دنوں میں مخالف لوگ طرح طرح کی تہمتیں لگانے میں حد سے بڑھ گئے ہیں اور اسی زمانے میں خدا نے زلزلہ شدید کی مجھے ایک برس پہلے خبر دی ۔ چنانچہ مطابق اس کے پہاڑوں پر زلزلہ کی سخت آفت آئی ۔ پس اس سے صاف ظاہر ہے کہ اس جگہ پہاڑوں کے پارہ پارہ کرنے سے مراد یہ زلزلہ تھا جس کی الحکم وغیرہ میں ایک برس پہلے خبر دی گئی ۔ دوسری پیشگوئی براہین احمدیہ میں زلزلہ کے بارے میں یہ ہے۔ میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا ۔ اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اُٹھاؤں گا ۔ دُنیا میں ایک نذیر آیا۔ پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ الْفِتْنَةُ هَهُنَا فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ اُولُوا الْعَزْمِ فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكَّا قُوَّةُ الرَّحْمَنِ لِعُبَيْدِ اللَّهِ الصَّمَدِ۔ عربی کا ترجمہ یہ ہے کہ خدا فرماتا ہے کہ ان دنوں میں تیرے پر ایک فتنہ برپا کیا جائے گا۔ پس خدا تجھے بری کرنے کے لئے ایک نشان دکھائے گا اور وہ یہ کہ پہاڑ پر اس کی تجلی ہوگی اور وہ پہاڑ کو پارہ پارہ کر دے گا۔ یہ خدا کی قوت سے ہو گا تا وہ اپنے بندے کے لئے نشان دکھاوے دیکھو ر برا براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۷ اور پھر رسالہ آمین میں جو مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں چھپ کر ۱۹۰۱ء میں شائع ہوا تھا ۔ یہی خبر نظم میں دی گئی تھی اور وہ شعر یہ ہیں ۔