مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 362
مجموعه اشتہارات ۳۶۲ جلد سوم مُؤْمِنُونَ - كَفَفْتُ عَنْ بَنِي إِسْرَاءِ يُل ۔ إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَانَ وَجُنُودَهُمَا كَانُوا خَاطِئِينَ إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ اتِيكَ بَغْتَةً یعنی جو کچھ میں تجھے کھلاتا ہوں وہ کھا۔ تیرا آسمان پر ایک درجہ ہے۔ اور نیز ان میں درجہ ہے جو آنکھیں رکھتے ہیں اور دیکھتے ہیں ۔ اور میں تیرے لئے زمین پر اتروں گا تا اپنے نشان دکھلاؤں ہم تیرے لئے زلزلہ کا نشان دکھلائیں گے اور وہ عمارتیں جن کو غافل انسان بناتے ہیں یا آئیندہ بنائیں گے گرادیں گے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک زلزلہ نہیں بلکہ کئی زلزلے ہوں گے جو عمارتوں کو وقتاً فوقتاً گرائیں گے ۔ اور پھر فرمایا کہ میں تیری جماعت کے لوگوں کو جو مخلص ہیں اور بیٹوں کا حکم رکھتے ہیں بچاؤں گا اس وحی میں خدا تعالیٰ نے مجھے اسرائیل قرار دیا۔ اور مخلص لوگوں کو میرے بیٹے ۔ اس طرح پر وہ بنی اسرائیل ٹھہرے۔ اور پھر فرمایا کہ میں آخر کو ظاہر کروں گا کہ فرعون یعنی وہ لوگ جو فرعون کی خصلت پر ہیں اور ہامان یعنی وہ لوگ جو ہامان کی خصلت پر ہیں اور ان کے ساتھ کے لوگ جو اُن کا لشکر ہیں یہ سب خطا پر تھے ۔ اور پھر فرمایا کہ میں اپنی تمام فوجوں کے ساتھ یعنی فرشتوں کے ساتھ نشانوں کے دکھلانے کے لئے نا گہانی طور پر تیرے پاس آؤں گا یعنی اُس وقت جب اکثر لوگ باور نہیں کریں گے۔ اور ٹھٹھے اور ہنسی میں مشغول ہوں گے اور بالکل میرے کام سے بے خبر ہوں گے۔ تب میں اُس نشان کو ظاہر کر دوں گا کہ جس سے زمین کانپ اُٹھے گی تب وہ روز دنیا کے لئے ایک ماتم کا دن ہوگا۔ مبارک وہ جو ڈریں اور قبل اس کے جو خدا کے غضب کا دن آوے تو بہ سے اس کو راضی کر لیں کیونکہ وہ حلیم اور کریم اور غفور اور تو اب ہے جیسا کہ وہ شَدِيدُ العِقَاب بھی ہے۔ یادر ہے کہ ان دونوں زلزلوں کا ذکر میری کتاب براہین احمد یہ میں بھی موجود ہے ۔ جو آج سے پچیس برس پہلے اکثر ممالک میں شائع کی گئی تھی ۔ اگر چہ اُس وقت اس خارق عادت بات کی طرف ذہن منتقل نہ ہو سکا۔ لیکن اب پیشگوئیوں پر نظر ڈالنے سے بدیہی معلوم ہوتا ہے کہ وہ آئندہ آنے والے زلزلوں کی نسبت پیشگوئیاں تھیں جو اس وقت نظر سے مخفی رہ گئیں ۔ چنانچہ