مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 364
مجموعه اشتہارات ۳۶۴ جلد سوم کرو تو به کہ تا ہو جائے رحمت دکھاؤ جلد تر صدق و انابت مجھے کھڑی ہے سر پہ ایسی ایک ساعت کہ یاد آ جائے گی جس سے قیامت یہ بات مولا نے بتا دی فَسُبُحْنَ الَّذِي أَخْزَى الْأَعَادِي اب سنو اے عزیز و! کہ آج میں نے تبلیغ کے کا حق ادا کر دیا ۔ اب چاہو ٹھٹھا کرو، گالیاں دو تہمتیں لگاؤ اور مفتری نام رکھو اور چاہو تو قبول کرو۔ میں نے قبل از وقت بتا دیا۔ بد قسمتو ! تم آنے والے عذاب سے بھاگ نہیں سکتے ۔ خدا بر حق ہے اور اس کے وعدے برحق ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى راق خاکسار مرز اغلام احمد قادیانی ۱۸ را پیریل ۱۹۰۵ء ۲۶۲۰ یہ اشتہار کے آٹھ صفحات پر ہے ) A تبلیغ رسالت جلد ۱۰ صفحه ۸۲ تا ۹۲) لے پہلے اکثر مسلمان جو اپنی غلط فہمی سے حضرت عیسیٰ کو آسمان سے اُتار رہے تھے وہ بات صحیح نہ تھی بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ مسیح ہو کر آنے والا یہی راقم تھا۔ لیکن ان لوگوں کا کچھ قصور نہیں کیونکہ قبل از وقوع کسی پیشگوئی کے معنے کرنے میں عوام تو ایک طرف بعض اوقات انبیاء بھی اجتہادی غلطی کر بیٹھتے ہیں گو بعد اس کے پیشگوئی کے وقوع کے وقت معنے کھل جاتے ہیں ۔