مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 361
مجموعه اشتہارات ۳۶۱ جلد سوم رفیقوں کو وہ کہا جو قرآن شریف میں درج ہے اور وہ یہ ہے۔ أَخْرِجُوهُمْ مِنْ قَرْيَتِكُمْ إِنَّهُمْ أُنَاسٌ يَتَطَهَّرُونَ لے یعنی ان لوگوں کو اپنے گاؤں ۔ سے باہر نکالو۔ یہ تو طہارت اور تقویٰ لئے پھرتے ہیں ۔ یعنی ہمارے مخالف اور اور باتیں لوگوں کو کہتے ہیں ۔ پس خدا کا غضب اُن قوموں پر بھڑکا کا اور اُن کو صفحہ لوصفحہ زمین سے ناپدید کر دیا۔ پس کیا تم اُن لوگوں سے زیادہ سخت ہو۔ یا تمہارے پاس اللہ تعالیٰ سے مقابلے کا کچھ سامان موجود ہے اور اُن کے پاس موجود نہ تھا اور یا تم عذاب سے بری کئے گئے ہو اور یا خدا تعالیٰ میں اب وہ عذاب دینے کی قوت نہیں جو پہلے تھی۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس آنے والے نشان کے بعد جو مجھ کو قبول کرے گا اس کا ایمان قابل عزت نہیں ۔ جس کے کان ہیں سُنے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرا غضب زمین پر بھڑکا ہے کیونکہ زمین والوں نے میری طرف سے منہ پھیر لیا ہے۔ پس جب ایک انسانی سلطنت عدول حکمی سے ناراض ہو جاتی ہے اور ہولناک سزا دیتی ہے، پھر خدا کا غضب کیسا ہوگا ۔ پس تو بہ کرو کہ دن نزدیک ہیں۔ اور اس بارے میں جو عربی میں مجھے وحی الہی ہوئی اس جگہ میں اس کو معہ ترجمہ لکھ کر اس اشتہار کو ختم کرتا ہوں اور وہ یہ ہے۔ بخور آنچه بخورانم - لَكَ دَرَجَةٌ فِي السَّمَاءِ وَ فِي الَّذِينَ هُمْ يُبْصِرُونَ۔ نَزَلْتُ لَكَ ۔ لَكَ نُرِى آيَاتٍ وَ نَهْدِمُ مَا يَعْمَرُونَ ۔ قُلْ عِنْدِي شَهَادَةٌ مِّنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنتُمْ الاعراف : ۸۳ در حقیت اس حادثہ میں اس عادۃ اللہ کی مثال ڈپٹی عبد اللہ آتھم اور پنڈت لیکھرام ہیں عبد اللہ آتھم نے پیشگوئی کو سن کر کوئی شوخی نہیں دکھلائی تھی بلکہ روتا رہا اس لئے خدا نے جو رحیم وکریم خدا ہے اس کی میعاد میں تاخیر ڈال دی۔ جیسا کہ پہلے الہام میں اس کا وعدہ تھا۔ مگر لیکھرام نے شوخی دکھلائی اور پیشگوئی کوسن کر بد زبانی میں بڑھ گیا اور ہر مجلس میں گالیاں دینا اپنا شیوہ اختیار کر لیا ۔ اس لئے غیور خدا نے اس کی اصل میعاد بھی پوری نہ ہونے دی اور ابھی پانچ برس ہی گزرے تھے جو اپنی سزا کو پہنچ گیا اور زبان کی چھڑی دوسرے رنگ میں اس کو لگ گئی ۔ منہ