مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 354 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 354

مجموعه اشتہارات ۳۵۴ جلد سوم یہ میری تحریر معمولی تحریر نہیں ۔ دلی ہمدردی سے بھرے ہوئے نعرے ہیں۔ اگر اپنے اندر تبدیلی کرو گے اور ہر ایک بدی سے اپنے تئیں بچا لو گے تو بچ جاؤ گے کیونکہ خدا حلیم ہے جیسا کہ وہ قہار بھی ہے۔ اور تم سے اگر ایک حصہ بھی اصلاح پذیر ہو گا تب بھی رحم کیا جائے گا۔ ورنہ وہ دن آتا ہے کہ انسانوں کو دیوانہ کر دے گا۔ نادان بد قسمت کہے گا کہ یہ باتیں جھوٹ ہیں ۔ ہائے وہ کیوں اس قد ر سوتا ہے۔ آفتاب تو نکلنے کو ہے۔ جب خدائے تعالیٰ اس وحی کے الفاظ میرے پر نازل کر چکا تو ایک روح کی آواز میرے کان میں پڑی جو کوئی ناپاک روح تھی اور میں نے اس کو یہ کہتے سنا کہ میں سوتے سوتے جہنم میں پڑ گیا۔ انسان کا کیا حرج ہے کہ اگر وہ فسق و فجور کو چھوڑ دے۔ کونسا اس میں اس کا نقصان ہے۔ اگر وہ مخلوق پرستی نہ کرے ۔ آگ لگ چکی ہے ۔ اُٹھو اور اس آگ کو اپنے آنسوؤں سے بجھاؤ۔ بنی اسرائیل میں جو شخص گناہ کرتا تھا اس کو حکم ہوتا تھا کہ اپنے تئیں قتل کر دے۔ پس گو یہ حکم تمہارے لئے نہیں ہے مگر یہ تو ضرور چاہیے کہ اس قدر تو بہ استغفار کرو تو گویا مر ہی جاؤ تا وہ حلیم خدا تم پر رحم کرے۔ آمین ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى راق خاکسار مرزاغلام احمد قادیانی ۱۸ اپریل ۱۹۰۵ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان۔ تعداد اشاعت ۶۰۰۰ یہ اشتہار ۲۳۲۱۸ کے ایک صفحہ پر ہے ) ۲۵ نوٹ : یہ خبر زلزلہ کی براہین احمدیہ میں بھی میں نے دی تھی جس کو شایع ہوئے قریباً پچیں برس گزر گئے جیسا کہ اسی وحی الہی میں خبر ہے ۔ وَاصْنَعِ الْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَلَا تُخَاطِبُنِي فِي الَّذِينَ ظَلَمُوا أَنَّهُمْ مُغْرَقُونَ ۔ اور ایک وحی الہی جو اخباروں میں اس ہولناک زلزلہ کی نسبت شائع ہو چکی ہے۔ یہ ہے چونکا دینے والی خبر ۔ منہ تبلیغ رسالت جلد ۰ ۱صفحه ۷۹ تا ۸۲)