مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 350 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 350

مجموعه اشتہارات ۳۵۰ جلد سوم میں ہنگامہ برپا کرے اور خدا کی طرف سے ہو ۔ اور نہ کوئی ایسا مسیح آئے گا جو کسی وقت آسمان سے اُترے گا ۔ ان دونوں سے ہاتھ دھولو۔ یہ سب حسرتیں ہیں جو اس زمانہ کے تمام لوگ قبر میں لے جائیں گے ۔ نہ کوئی مسیح اُترے گا اور نہ کوئی خونی مہدی ظاہر ہو گا جو شخص آنا تھا وہ آچکا۔ وہ میں ہی ہوں جس سے خدا کا وعدہ پورا ہوا۔ جو شخص مجھے قبول نہیں کرتا وہ خدا سے لڑتا ہے کہ تو نے کیوں ایسا کیا ۔ حالانکہ غلطیاں یہود سے بھی ہوتی رہی ہیں ۔ اور اُن کے علماء بھی پیشگوئیوں کے سمجھنے میں ٹھوکر کھاتے رہے ہیں کہ سمجھا کچھ اور آخر ظاہر ہوگا ہو گیا کچھ۔ عزیز و!! شرم اور حیا کرو کہ خدا کے دن آ گئے اور آسمان تمہیں وہ کرشمے دکھا رہا ہے جن کی تمہارے آباؤ اجداد کو خبر نہ تھی ۔ مبارک وہ جو میرے بارے میں ٹھوکر نہ کھاویں وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المشتهـ خاکسار مرزا غلام احمد ۱۵ اپریل ۱۹۰۵ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ( یہ اشتہار ۱۸۲۲۲ کے ایک صفحہ پر ہے ) ۲ الحکم مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۸ تبلیغ رسالت جلد دهم صفحہ ۷۵ تا ۷۸ )