مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 349
مجموعه اشتہارات ۳۴۹ جلد سوم - عجیب طرح پر شور قیامت برپا ہے۔ میرے منہ پر یہ الہام الہی تھا۔ کہ موتا موتی لگ رہی ہے اور مجھے دکھایا گیا کہ ملک عذاب الہی سے مٹ جانے کو ہے۔ نہ مستقل سکونت امن کی جگہ رہے گی نہ عارضی سکونت ۔ مقاموں پر اور عارضی سکونت گاہوں پر آفت آئے گی ۔ اور پھر مارچ کے مہینہ میں خدا تعالیٰ نے اپنی پاک وحی سے میرے پر ظاہر کیا کہ مکتبوں کو ایک نشان دکھایا جائے گا ۔ اور یہ پیشگوئی بھی اسی الحکم ۲۴ مارچ میں شائع ہو چکی ہے اب اے عزیز و ! سوچ لو کہ یہ زلزله جو ۴ را پریل ۱۹۰۵ ء کی صبح کو اس ملک میں ظاہر ہوا وہی نشان نہیں ہے جس کی خدا نے پہلے سے خبر دی ہے دیکھو کتابوں میں لکھا گیا تھا کہ مہدی موعود کے زمانہ میں رمضان میں کسوف خسوف ہوگا۔ اور مسیح موعود کی نسبت خود عیسائی صاحبوں کی انجیل میں ہے کہ مسیح کے وقت میں مری پڑے گی ۔ یعنی طاعون ۔ اور ایک بادشاہ دوسرے بادشاہ پر چڑھائی کرے گا اور سخت زلزلے آئیں گے۔ پس تم نے ان علامتوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ پھر جبکہ تمام نشان ظاہر ہو چکے ہیں اور ان دونوں منصبوں کا مدعی میں ہوں جو تم میں اس وقت پچیس سال سے موجود ہوں ۔ پس میرے بعد کس کا انتظار کرو گے؟ ان تمام علامتوں کا مصداق تو وہ ہے جو ان نشانوں کے ظہور کے وقت موجود ہے ۔ نہ وہ کہ جس کا ابھی دنیا میں نام ونشان نہیں ۔ یہ عجیب سخت دلی ہے جو سمجھ میں نہیں آتی ۔ جبکہ میرے دعوئی کے ساتھ سب نشان ظاہر ہو چکے اور میری مخالفت میں کوششیں بھی ہو کر ان میں نامرادی اور ناکامی رہی مگر پھر بھی انتظار کسی اور کی ہے ؟ ہاں یہ سچ ہے کہ میں نہ جسمانی طور پر آسمان سے اترا ہوں اور نہ میں دنیا میں جنگ اور خونریزی کرنے کے لئے آیا ہوں مگر میں خدا کی طرف سے ہوں ۔ میں یہ پیشگوئی کرتا ہوں کہ میرے بعد قیامت تک کوئی ایسا مہدی نہیں آئے گا جو جنگ اور خون ریزی سے دنیا ل ریویو آف ریلیجنز بابت ماہ مارچ ۱۹۰۵ء کے صفحہ ۱۳۰ پر بھی یہ الہام شائع ہو چکا ہے ۔ منہ