مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 291
مجموعه اشتہارات ۲۹۱ ۲۵۹ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ۔ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي وحی الہی کی ایک پیشگوئی جو پیش از وقت شائع کی جاتی ہے چاہیے کہ ہر ایک شخص اس کو خوب یا درکھے اول ایک خفیف خواب میں جو کشف کے رنگ میں تھی مجھے دکھایا گیا کہ میں نے ایک لباس فاخرہ پہنا ہوا ہے اور چہرہ چمک رہا ہے ۔ پھر وہ کشفی حالت وحی الہی کی طرف منتقل ہو گئی۔ چنانچہ وہ تمام فقرات وحی الہی کے جو بعض اس کشف سے پہلے اور بعض بعد میں تھے ذیل میں لکھے جاتے ہیں اور وہ یہ ہیں ۔ يُبْدِى لَكَ الرَّحْمَانُ شَيْئًا أَتَى أَمُرُ اللَّهِ فَلَا تَسْتَعْجِلُوهُ بَشَارَةٌ لے چونکہ ہمارے ملک میں یہ رسم ہے کہ عید کے دن صبح ہوتے ہی ایک دوسرے کو ہدیہ بھیجا کرتے ہیں سو میرے خداوند نے سب سے پہلے یعنی قبل از صبح پانچ بجے مجھے اس عظیم الشان پیشگوئی کا ہدیہ بھیج دیا ہے۔ اس ہدیہ پر ہم اس کا شکر کرتے ہیں اور ناظرین کو یہ بھی خوشخبری دیتے ہیں کہ عنقریب ہم ان نشانوں کے متعلق بھی اشتہار شائع کریں گے جوا خیر دسمبر ۱۹۰۲ ء تک گزشتہ تین سالوں میں ظہور میں آچکے ہیں ۔ منہ