مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 292
مجموعه اشتہارات ۲۹۲ جلد سوم تَلَقَّاهَا النَّبِيُّونَ۔ (ترجمہ ) خدا جو رحمان ہے تیری سچائی ظاہر کرنے کے لئے کچھ ظہور میں لائے گا ۔ خدا کا امر آ رہا ہے۔ تم جلدی نہ کرو۔ یہ ایک خوشخبری ہے جو نبیوں کو دی جاتی ہے۔ صبح پانچ بجے کا وقت تھا۔ یکم جنوری ۱۹۰۳ء و یکم شوال ۱۳۲۰ ھ روز عید جب میرے خدا نے مجھے یہ خوشخبری دی۔ اس سے پہلے ۲۵ دسمبر ۱۹۰۲ء کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک اور وحی ہوئی تھی جو میری طرف سے بطور حکایت تھی اور وہ یہ ہے ۔ إِنِّي صَادِقٌ وَ سَيَشْهَدُ اللَّهُ لِی۔ ترجمہ۔ میں صادق ہوں صادق ہوں ۔ عنقریب خدا تعالیٰ میری گواہی دے گا ۔ یہ پیشگوئیاں والا ز بلند پکار رہی ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی ایسا امر میری تائید میں ظاہر ہونے ہے جس سے میری سچائی ظاہر ہو گی ۔ اور ایک وجاہت اور قبولیت ظہور میں آئے گی اور وہ خدا تعالیٰ کا نشان ہو گا تا دشمنوں کو شرمندہ کرے۔ اور میری وجاہت اور عزت اور سچائی کی نشانیاں دنیا میں پھیلا دے ۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ المشتهر میرزاغلام احمد قادیانی ۔ یکم جنوری ۱۹۰۳ء ۲۰۲۶ مطبوعہ ضیاء الاسلام پریس قادیان ( یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے ) ( تبلیغ رسالت جلد ۱۰ صفحه ۵۲)