مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 284 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 284

مجموعه اشتہارات ۲۸۴ ۲۵۶ جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اعلان چونکہ آج کل مرض طاعون ہر ایک جگہ بہت زور پر ہے اس لئے اگرچہ قادیان میں نسبتاً آرام ہے لیکن مناسب معلوم ہوتا ہے کہ برعایت اسباب بڑا مجمع جمع ہونے سے پر ہیز کی جاوے۔ اس لیے یہی قرین مصلحت معلوم ہوا کہ دسمبر کی تعطیلوں میں جیسا کہ پہلے اکثر احباب قادیان میں جمع ہو جایا کرتے تھے اب کی دفعہ وہ اس اجتماع کو بلحاظ مذکورہ بالا ضرورت کے موقوف رکھیں اور اپنی اپنی جگہ پر خدا سے دُعا کرتے رہیں کہ وہ اس خطرناک ابتلا سے اُن کو اور ان کے اہل عیال کو بچاوے۔ المعلن میرزاغلام احمد قادیانی ۱۸ دسمبر ۱۹۰۲ء ۲۰۲۶ یہ اشتہار کے ایک صفحہ پر ہے ) مطبع انوار احمد یہ پر لیس قادیان ( تبلیغ رسالت جلد ۰ اصفحه ۵۱) A