مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 283 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 283

مجموعه اشتہارات ۲۸۳ جلد سوم ماننا پڑے گا کہ یکم نومبر سے سے نصف نومبر تک پندرہ دن ہوئے مگر تا ہم میں نے اُن کی حالت پر رحم کر کے اتمام حجت کے طور پر پانچ دن اُن کے لئے اور زیادہ کر دیئے ہیں اور ڈاک کے دن ان دنوں سے باہر ہیں ۔ پس ہم جھگڑے سے کنارہ کرنے کے لئے تین دن ڈاک کے فرض کر لیتے ہیں یعنی ۱۷-۱۸-۱۹ نومبر ہے۔ ان دنوں تک بہر حال اُن کے پاس جا بجا یہ قصیدہ پہنچ جائے گا۔ اب اُن کی میعاد ۲۰ نومبر سے شروع ہوگی ۔ پس اس طرح پر دس دسمبر تک اس میعاد کا خاتمہ ہو جائے گا۔ پھر اگر میں دن میں جو دسمبر کی دسویں کے دن کی شام تک ختم ہو جائے گی ۔ اُنہوں نے اس قصیدہ اور اُردو مضمون کا جواب چھاپ کر شائع کر دیا تو یوں سمجھو کہ میں نیست و نابود ہو گیا اور میرا سلسلہ باطل ہو گیا۔ اس صورت میں میری تمام جماعت کو چاہیے کہ مجھے چھوڑ دیں اور قطع تعلق کریں لیکن اگر اب بھی مخالفوں نے عمداً کنارہ کشی کی تو نہ صرف دس ہزار روپے کے انعام سے محروم رہیں گے بلکہ دس لعنتیں اُن کا ازلی حصہ ہوگا اور اس انعام میں سے ثناء اللہ کو پانچ ہزار ملے گا۔ اور باقی پانچ کو اگر فتح یاب ہو گئے ایک ایک ہزار ملے گا۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى خاکسار میرزاغلام احمد قادیانی اعجاز احمدی ضمیمه نزول المسیح - روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲ ۲۰ تا ۲۰۵)