مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 202 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 202

مجموعه اشتہارات ۲۰۲ جلد سوم المرء الا الصدق فاطلبوه بدق باب الحضرة۔ واقبلوا على الله كل الاقبال لهذه الخطة۔ وادعوه في جوف الليالي وخروا باكين لله ذى العزة والجبروت ولا تمروا ضاحكين هـا مـزيـن واستعيذوا بالله من الطاغوت۔ ياعباد الله تذكروا وتيقظوا فان المسيح الحكم قداتى۔ فاطلبو العلم السماوى ولا تقوموا متا عكم في حضرة المولى۔ ووالله اني من الله اتيتُ وما افتريت وقد خاب من افترى ۔ ان ايام الله قداتَتْ وحسرات على الذى ابى۔ ولا يُفلح المعرض حيث أتى۔ والحق والحق اقول ان مجئ المسيح من هذه الامة كان أمرا مفعولا من الحضرة من مقتضى الغيرة۔ وكان قدر ظهوره من يوم الخلقة۔ والسرفيه ان الله اراد ان يجعل اخر الدنيا كأولها في نفى الغير والمحوفى طاعة الحضرة الاحدية۔ واسلاك الناس في سلك الوحدة بقیہ ترجمہ۔ اس لئے خدا تعالیٰ کا دروازہ کھٹکھٹا کر اسے طلب کرو۔ اور اس کام کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف پوری طرح متوجہ ہو جاؤ۔ اس سے راتوں میں دعائیں کرو اور اس صاحب عزت و جبروت کے سامنے گڑ گڑاتے ہوئے گر جاؤ اور ہنستے ہوئے اور چٹکی لیتے ہوئے نہ گذر جاؤ۔ اور شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو۔ اے بندگان خدا! نصیحت پکڑو اور بیدار ہو جاؤ کہ مسیح جو حکم ہے آ گیا ہے۔ پس تم آسمانی علم کو حاصل کرو اور خدا تعالیٰ کے حضور اپنے ناقص متاع کی کوئی قیمت نہ سمجھو۔ اور اللہ تعالیٰ کی قسم میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں ۔ اور میں نے کوئی افتراء نہیں کیا اور جو افتراء کرے وہ ناکام ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے دن آگئے ہیں اور جو انکار کرے اس پر افسوس ہے اور اعراض کرنے والا جہاں سے بھی آئے کامیاب نہیں ہوتا ۔ اور حق میں حق ہی کہتا ہوں ) یہ ہے کہ مسیح موعود نے اسی امت سے آنا تھا اور یہ امر خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے تقاضائے غیرت کی وجہ سے ہو کر رہنا تھا اور اس نے اس کے ظہور کو ابتدائے آفرینش سے مقدر کر رکھا تھا اور اس میں یہ راز تھا کہ اللہ تعالیٰ نے ارادہ کیا کہ وہ دنیا کے آخری حصہ کو غیر اللہ کی نفی کرنے اور حضرت احدیت کی اطاعت میں محو ہو جانے میں اور لوگوں کو بعد اس کے کہ وہ قہری وحدت کی طرف بلائے گئے طبعی وحدت کی لڑی میں پرونے کے