مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 201
مجموعه اشتہارات ۲۰۱ جلد سوم الاولى۔ وان كانت السلسلة المحمدية خالية من هذا المسيح المحمدي۔ فتلك اذا قسمة ضيزى۔ ففكروا كل الفكر وليس النهى الا لهذا الامريا اولى النهى۔ ولا ينجى بقیہ ترجمہ : اور اگر سلسلہ محمد یہ اس مسیح محمدی سے خالی ہوتا تو یہ تقسیم ناقص اور ظالمانہ ہوتی ۔ پس اے عقل مندو! اس میں خوب غور کرو۔ عقل اسی لئے تو دی گئی ہے۔ اور انسان کو صرف صداقت ہی نجات دے سکتی ہے۔ بقية الحاشية ـ نـعـم لـو كـانت عبارة القرآن بصيغة الماضي ولم يقل وَلْيَحْكُمُ بل قال وكان النصارى يحكمون بالانجيل فقط مکان ذالك دليلا على مدعاه و اما بقية الفاظ هذه الآيات اعنى لفظ فيه نور وهدى فليس هذا دليلا على كون الانجيل شريعة مستقلة اليس الزبور وغيره من كتب انبياء بنى اسرائيل هُدًى للناس أ يوجد فيها ظلمة ولا يوجد نور فتفكر و لا تكن من الجاهلين۔ وان النصارى قد اتفقوا على ان عيسى بن مریم ما اتاهم بالشريعة وانا نكتب ههنا شهادة جی۔اے لیفراے الذي هو بشپ لاهور اعنی امام قسوس هذه الناحية وكفاك هذا ان كنت تخشى من سواد الوجه والذلة۔ ورأينا ان نكتب عليحدة هذه الشهادة في الحاشيه۔ منه ۔ L بقیہ ترجمہ حاشیہ : ہاں اگر قرآن کریم کی عبارت میں ارت میں صیغہ ماضی کا ہوتا اور وہ اور وہ یہ نہ کہتا کہ وَلْيَحْكُمُ ۔ بلکہ یہ کہتا وَكَانَ النَّصَارَى يَحْكُمُونَ بِالْإِنْجِيلِ فقط یعنی عیسائی لوگ صرف انجیل کے مطابق فیصلے کرتے تھے تو یہ اس کے دعوئی پر ایک دلیل ہوتی ۔ پھر آیت کے بقیہ الفاظ یعنے نُور و هدی بھی انجیل کے مستقل شریعت ہونے پر کوئی دلیل نہیں ۔ کیا زبور اور اس کے علاوہ انبیاء بنی اسرائیل کی دوسری کتا بیں لوگوں کے لئے ہدایت نہ تھیں ۔ کیا ان میں ظلمت اور تاریکی پائی جاتی تھی اور کوئی ٹوران میں نہیں تھا۔ پس تو فکر کر اور جاہلوں سے نہ بن ۔ اور عیسائی خود اس بات پر متفق ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام ان کے پاس کوئی نئی شریعت نہ لائے تھے چنانچہ ہم یہاں جی ۔ اے لیفرائے بشپ لاہور (یعنی اس علاقہ کے علاقہ کے عیسائیوں کے امام ) کی شہادت نقل کرتے ہیں۔ اگر تو روسیاہی اور ذلت سے ڈرتا ہے تو یہ شہادت تیرے لئے کافی ہے۔ اور ہم نے مناسب سمجھا ہے کہ ہم اس شہادت کو علیحدہ حاشیہ میں نقل کریں ۔ منہ لے یہ حاشیہ اس اشتہار کے آخر میں درج ہے۔ (مرتب)