مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 198
مجموعه اشتہارات ۱۹۸ جلد سوم ولذالك ترى التورات فى ايديهم كما ترى الانجيل وقال بعض فرقهم انانجينا من اثقال شريعة التورات بكفارة دم عيسى۔ واما بعضهم الآخرون فيحرمون ما حرم التوراة ولا ياكلون الخنزير كمثل نصارى أرمينيا وهم اقدم من فرق اخرى في المدى۔ بقیہ ترجمہ اور عیسائیوں کو بھی اس بات کا اقرار ہے اس لئے تو اُن کے ہاتھوں میں جیسے انجیل دیکھتا ہے ویسے تو رات بھی دیکھتا ہے ۔ ان کے بعض فرقے یہ کہتے ہیں کہ ہم عیسیٰ علیہ السّلام کے خون کے کفارہ کی وجہ سے تو رات کی شریعت کے بوجھ سے نجات پاگئے ۔ لیکن اُن کے بعض توارۃ کے بیان کردہ حرام کو حرام قرار دیتے ہیں ۔ اور وہ سور کا گوشت نہیں کھاتے جیسے آرمینیا کے عیسائی ۔ اور وہ زمانے کے لحاظ سے تمام فرقوں سے پرانے ہیں ۔ بقية الحاشية۔ يعني ببشارة خير الكائنات۔ وما فهم سرّ هذه الآية وصال على بصوت هو انكر الاصوات ۔ وظنّ أنّه اوى الى ركن شديد وسبنى كالقاذفات المفحشات۔ وقال انها دليل واضح على ان الانجيل شريعة مستقلة فيا اسفًا عليه وعلى غيظه الذي اخرجه من الارض كالحشرات ۔ وان من اشقى الناس من لاعقل له ويعد نفسه من ذوى الحصاة۔ ويعلم كل صبي وصبية من المسلمين والمسلمات فضلا من البالغين والبالغات ۔ ان القرآن لا يامر اليهود ولا النصارى ان يتبعوا كتبهم ويثبتوا بقیہ ترجمہ حاشیہ۔ یعنی خیر الکائنات محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت کے متعلق ۔ اور اس شخص نے اس آیت کے مفہوم کو نہ سمجھا۔ اور اس نے مجھ پر ایسی آواز سے حملہ کیا ہے جو سب آوازوں میں سے مکروہ تر ہے اور گمان کیا کہ اس نے ایک مضبوط رکن کی پناہ لی ہے اور اس نے مجھے تہمت لگانے والی بد کار عورتوں کی طرح گالیاں دیں اور کہا کہ ایک واضح دلیل ہے اس بات پر کہ انجیل ایک مستقل شریعت ہے ۔ ہائے افسوس اس پر اور اس کے غصہ پر جو اس نے اس طرح نکالا جیسے زمین سے کیڑے نکل آتے ہیں اور لوگوں میں سے بد بخت ترین وہ شخص ہے جو بے عقل ہوا اور پھر وہ اپنے آپ کو عقل مندوں سے شمار کرے اور بالغ مردوں اور عورتوں کو جانے دو ہر مسلمان بچہ اور ہر مسلمان بچی یہ جانتی ہے کہ قرآن کریم یہود اور نصاری کو اس