مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 190
مجموعه اشتہارات ۱۹۰ جلد سوم الا فى ايام اليأس وقطع الامل من النصرة الموعودة۔ فان اليهود كانوا يسخرون منهم ويـضـحـكـون عـلـيـهـم ويؤذونهم بانواع الكلمات۔ عندما رأوا خذلانهم وتقلبهم في الأفات۔ فكانوا يقولون اين مسيحكم الذي كان يزعم انه يرث سرير داؤد وينال السلطنة وينجى اليهود فتألم النصارى من سماع هذه المطاعن۔ و الام الصبر باللاعن۔ فنحتوا الجوابين۔ عند هذين الطعنين والخطابين۔ فقالوا ان يسوع ابن مريم وان كان مانال السلطنة في هذه الأوان۔ ولكنه ينزل بصورة الملوك الجبارين القهارين في آخر الزمان ۔ فيقطع ايدى اليهود وارجلهم وانوفهم ويهلكهم باشد العذاب والهوان۔ ويجلس احبابه بعد هذا العقاب۔ على سرر مرفوعة موعودة في الكتاب۔ و اما قول المسيح انه من امن به فينجيه من الشدائد التي نزلت على بقیہ ترجمہ ۔ جب وہ نا اُمید ہو گئے اور اس نصرت الہی کی طرف سے ان کی امید میں ٹوٹ گئیں جس کا انہیں وعدہ دیا گیا تھا اور یہودی ان سے تمسخر کرتے ، ان پر ہنستے اور ان کو مختلف کلمات کے ساتھ دکھ دیتے ۔ اُس وقت انہوں نے اپنے آپ کو بے یارو مددگار اور آفات میں مبتلا دیکھا۔ یہود کہتے تھے ۔ کہاں ہے تمہارا وہ مسیح جو یہ خیال کرتا تھا کہ وہ داؤد کے تخت کا وارث ہو گا؟ حکومت حاصل کرے گا ۔ اور یہود کو نجات دے گا ۔ یہود کے ان طعنوں سے عیسائی لوگ بہت دکھی ہوئے ۔ بھلا لعنت کرنے والے پر کب تک صبر کیا جا سکتا ہے۔ چنانچہ انہوں نے ان دونوں طعنوں اور خطابوں کے موقعہ پر دو جواب گھڑے ۔ انہوں نے یہ کہا کہ یسوع ابن مریم نے گو اس زمانہ میں حکومت حاصل نہیں کی ۔ لیکن وہ آخری زمانہ میں جبار اور قہار بادشاہوں کے روپ میں نازل ہوگا اور یہودیوں کے ہاتھ اور پاؤں اور ناک کاٹے گا اور ان کو سخت عذاب دے گا۔ اور ذلت سے ہلاک کرے گا۔ پھر اس سزا کے بعد اپنے ساتھیوں کو ان بلند تختوں پر بٹھائے گا جن کا تو رات میں وعدہ دیا گیا ہے اور مسیح کا یہ کہنا کہ جو کوئی مجھ پر ایمان لائے گا میں اسے ان سختیوں سے نجات