مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 186
مجموعه اشتہارات ١٨٦ جلد سوم قلبي من الحضرة۔ ان أوى اليكم لطلب النصرة۔ لتكونوا انصارى كأهل المدينة ومن نصرني وصدقنى فقد أرضى ربه وخير البرية۔ وان شر الد واب الصم البكم الذين لا يصغون الى الحق والحكمة۔ ولا يسمعون برهانا ولو كان من الحجج البالغة۔ واذا قيل لهم أمنوا بما اتاكم من ربكم من الحق والبينة۔ بعد ايام كثرت الفرق واختلافهم فيها وتلاطم بحر الضلالة۔ قالوا لا نعرف ما الحق وانا وجدنا آباءنا على عقيدة۔ وانا عليها الى يوم المنية۔ وما قلت لهم الاما قال القرآن۔ فما كان جوابهم الا السب والهذيان۔ وان الله قد علمنى ان عيسى ابن مريم قد مات ولحق الاموات۔ واما الذي كان نازلا من السماء۔ فهو هذا القائم بينكم كما اوحى الي من حضرة الكبرياء۔ بقیہ ترجمہ ۔ پس اس وقت بارگاہ ایزدی سے میرے دل میں یہ ڈالا گیا کہ میں تمہارے ہاں مدد طلب کرنے کے لئے پناہ لوں تا تم اہل مدینہ کی طرح میرے انصار بن جاؤ ۔ اور جس نے میری مدد کی اور میری تصدیق کی اس نے اپنے رب کو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کر لیا۔ اور جانوروں سے بھی بدتر وہ لوگ ہیں جو بہرے اور گونگے ہیں ۔ اور حق اور حکمت کی طرف کان نہیں دھرتے اور نہ وہ کسی دلیل کو سننا چاہتے ہیں اگر چہ وہ حج بالغہ ہی سے کیوں نہ ہو۔ اور جب انہیں کہا گیا کہ تم اس پر ایمان لاؤ جو تمہیں اپنے رب سے حق اور واضح دلائل سے دیا گیا ہے بعد ان ایام کے جبکہ بڑی تعداد میں فرقے پیدا ہو گئے اور ان کا باہمی اختلاف بڑھ گیا اور بحر ضلالت میں تلاطم برپا ہو گیا۔ تو انہوں نے کہا ۔ ہم نہیں جانتے کہ حق کیا ہے ہم نے تو اپنے آباء واجداد کو ایک عقیدہ پر پایا ہے اور اس عقیدہ پر تاموت قائم رہیں گے ۔ انہیں میں نے وہی کہا جو قرآن کریم نے کہا ہے لیکن ان کا جواب سوائے گالی گلوچ اور بکو اس کے کچھ نہ تھا۔ اور اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ علم دیا ہے کہ عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں اور مردوں سے مل گئے ہیں۔ اور وہ شخص جو آسمان سے اُترنے والا تھا وہ یہی ہے جو تمہارے درمیان کھڑا ہے۔ جیسا کہ مجھے خدا کی طرف سے وحی کی گئی ہے۔