مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 185 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 185

مجموعه اشتہارات ۱۸۵ ۲۴۴ جلد سوم الاعلان ايها الاخوان من العرب وفارس والشام وغيرها من بلاد الاسلام۔ اعلموا رحمكم الله انى كتبت هذا الكتاب لكم ملهما من ربي۔ وأمرت ان ادعوكم الى صراط هديتُ اليه و أؤدبكم بأدبى۔ وهذا بعدما انقطع الامل من علماء هذه الديار ۔ وتحقق انهم لا يبالون عقبى الدار ۔ وانقطعت حركتهم الى الصدق من تفالج لامن فالج ۔ وما نفعهم اثر دواء ولاسعى معالج۔ ومابقى لاجارد المعارف في ارضهم مرتع ۔ ولا في اهلها مطمع۔ فعند ذالك القی فی (ترجمه) اعلان اے عرب ، فارس ، شام اور دوسرے ممالک کے مسلمان بھائیو! اللہ تم پر رحم کرے ۔ تم یہ جان لو کہ میں نے تمہارے لئے یہ کتاب اپنے رب سے الہام پا کر لکھی ہے اور مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہیں اس راستہ کی طرف بلاؤں جس کی طرف مجھے راہنمائی کی گئی ہے اور میں تمہیں اپنے آداب سکھاؤں اور یہ اس بات کے بعد ہوا ہے جبکہ میں اس علاقہ کے علماء سے ناامید ہو گیا اور ثابت ہو گیا کہ انہیں آخرت کے گھر کی کوئی پرواہ نہیں اور بناوٹی فالج زدہ بننے کی وجہ سے نہ کہ (حقیقہ ) فالج ہونے کی وجہ سے سچائی کی طرف ان کی حرکت منقطع ہو گئی ۔ اور ان پر کسی دوا کا اثر نہ ہوا۔ اور نہ کسی معالج کی کوشش نے انہیں فائدہ پہنچایا۔ اور معارف کے گھوڑوں کے لئے ان کے علاقہ میں کوئی چراگاہ باقی نہ رہی اور نہ اس کے اہل میں کوئی طمع کی جگہ ۔