مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 184
مجموعه اشتہارات ۱۸۴ جلد سوم کے معنے ہیں ہلاک کرنے والا ۔ یعنی اس میں ہمیشہ سخت و با پڑا کرتی تھی ۔ آپ نے داخل ہوتے ہی فرمایا کہ اب اس کے بعد اس شہر کا نام یثرب نہ ہوگا ۔ بلکہ اس کا نام مدینہ ہوگا یعنی تمدن اور آبادی کی جگہ۔ اور فرمایا کہ مجھے دکھایا گیا ہے کہ مدینہ کی وبا اس میں سے ہمیشہ کے لئے نکال دی گئی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ اور اب تک مکہ اور مدینہ ہمیشہ طاعون سے پاک رہے میں اُس خدائے کریم کا شکر کرتا ہوں کہ اسی آیت کے مطابق اس نے مجھے بھی الہام کیا اور وہ یہ ہے۔ ا الأَمْرَاضُ تُشَاعُ وَالنُّفُوسُ تُضَاعُ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ إِنَّهُ اوَى الْقَرْيَةَ - یہ الہام اشتہار ۲۶ فروری ۱۸۹۸ء میں شائع ہو چکا ہے۔ اور یہ طاعون کے بارے میں ہے۔ اس کا خلاصہ مطلب یہ ہے کہ موتوں کے دن آنے والے ہیں مگر نیکی اور توبہ کرنے سے مل سکتے ہیں اور خدا نے اس گاؤں کو اپنی پناہ میں لے لیا ہے اور متفرق کئے جانے سے محفوظ رکھا ۔ یعنی بشرط توبہ۔ اور براہین احمدیہ میں یہ الہام بھی درج ہے کہ مَا كَانَ اللَّهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَ أَنْتَ فِيهِمُ یہ خدا کی طرف سے برکتیں ہیں اور لوگوں کی نظر میں عجیب ۔ اور یادر ہے کہ یہ ہماری تحریر محض نیک نیتی اور سچی ہمدردی کی راہ سے ہے ۔ وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلَّا الْبَلَاغُ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المش تهر خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان ۷ ار مارچ ۱۹۰۱ء مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان ضلع گورداسپور ۲۰۲۶ یہ اشتہار صفحہ کے دو صفحوں پر ۔ لد تبلیغ رسالت جلده اصفحه ۹ تا ۱۱) ہے۔