مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 165
مجموعه اشتہارات ۱۶۵ جلد سوم ہے اور ہماری طرف سے ہے۔ چنانچہ پیر جھنڈے والا سندھی نے جن کے مرید لاکھ سے بھی کچھ زیادہ ہوں گے یہی اپنا کشف اپنے مریدوں میں شائع کیا اور دیگر صالح لوگوں نے بھی دو سو مرتبہ سے بھی کچھ زیادہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف بقیہ حاشیہ۔ ہے۔ اگر چہ اس بارے میں انہوں نے ایک اپنا الہام مجھے بھی لکھا تھا لیکن میری شہادت یہ لوگ کب قبول کریں گے۔ اس لئے میں عبداللہ صاحب کے اس بیان کی تصدیق کے لئے وہ دو گواہ پیش کرتا ہوں - جو منشی صاحب کے دوستوں میں سے ہیں۔ (۱) ایک حافظ محمد یوسف صاحب جو منشی صاحب جو منشی الہی بخش صاحب کے دوست ہیں ممکن تھا کہ حافظ صاحب منشی صاحب کی دوستی کے لحاظ سے اس گواہی سے انکار کریں لیکن ہمیں ان کا قائل کرنے کے لئے وہ ثبوت مل وہ ثبوت مل گیا ہے جس اسے وہ اب قابو میں آگئے ہیں ۔ عین مجلس میں وہ ثبوت پیش کیا جائے گا ۔ (۲) دوسرا گواہ اس بارہ میں اُن کے بھائی منشی محمد یعقوب ہیں۔ ان کی بھی دستخطی تحریر موجود ہے۔ اب منشی الہی بخش صاحب کا فرض ہے کہ ایک جلسہ کر کے اور ان دونوں صاحبوں کو اس جلسہ میں بلا کر میرے رو بر دیا کسی ایسے شخص کے روبرو جو میں اس کو اپنی جگہ مقرر کروں حافظ صاحب اور منشی محمد یعقوب صاحب سے یہ شہادت حلفاً دریافت کریں۔ اور اگر حافظ صاحب نے ایمان کو خیر باد کہہ کر انکار کیا تو اس ثبوت کو دیکھیں جو ہماری طرف سے پیش ہوگا اور پھر آپ ہی انصاف کر لیں۔ اسی پر منشی صاحب کے تمام الہامات پر قیاس کر لیا جائے گا جبکہ اُن کے پہلے الہام نے ہی مُرشد کی پگڑی اُتاری اور اُن کا نام خر رکھا بلکہ سب خروں سے زیادہ کیونکہ وہی تو اول المصدقین ہیں تو پھر دوسروں کی حقیقت خود سمجھ لو۔ ہاں وہ جواب دے سکتے ہیں کہ میرے الہام نے جیسا کہ میرے مرشد پر حملہ کر کے اس کو بے عزت کیا ایسا ہی میری عزت بھی تو اس سے محفوظ نہیں رہی کیونکہ وہ الہام جو انہوں نے اپنی کتاب عصائے موسیٰ کے صفحہ ۳۵۵ میں لکھا ہے یعنی إِنِّي مُهِينٌ لِمَنْ أَرَادَاهَا نَتَكَ جو بوجہ صلہ لام کے اس جگہ بموجب قاعدہ نحو کے فریق مقابل کو حق انتفاع بخشتا ہے۔ اس کے یہ معنی ہوتے ہیں جو میں تیرے مخالف کی تائید اور نصرت کے لئے تجھے ذلیل کروں گا اور رُسوا کروں گا ۔ اور اگر کہو کہ اس میں سہو کا تب ہے اور دراصل لام نہیں ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہی الہام اس کتاب میں کئی جگہ نام کے ساتھ بار بار آیا ہے بلکہ کتاب کے اول میں بھی اور آخر