مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 164
مجموعه اشتہارات ۱۶۴ جلد سوم پاتے ہیں اور خدا ہمیں بتلاتا ہے کہ یہ شخص در حققیت کافر اور دجال اور دروغ گو اور بے ایمان اور جہنمی ہے۔ ہے۔ چنانچہ جن لوگوں کو یہ الہام ہوا ہے وہ چار سے ؟ ہوا ہے وہ چار سے بھی زیادہ ہوں گے۔ غرض تکفیر کے الہامات یہ ہیں اور تصدیق کے لئے میرے وہ مکالمات اور مخاطبات الہیہ ہیں جن میں سے کسی قدر بطور نمونہ اس رسالہ میں ! رسالہ میں لکھے گئے ہیں۔ اور اور علاوہ اس کے بعض واصلان حق نے میرے زمانہ بلوغ سے بھی پہلے میرا اور میرے گاؤں کا نام لے کر میری نسبت پیشگوئی کی ہے کہ وہی مسیح موعود ہے۔ اور بہتوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ہم نے خواب میں دیکھا اور آپ نے فرمایا کہ یہ شخص حق پر بقیہ حاشیہ۔ موت کی پیشگوئیاں صرف ایک نہیں چار پیشگوئیاں ہیں ) ہیں (۱) آتھم کی نسبت (۲) لیکھرام کی نسبت (۳) احمد بیگ کی نسبت (۴) احمد بیگ کے داماد کی نسبت ۔ اور چار میں سے تین مر گئے اور ایک باقی ہے۔ جس کی نسبت شرطی پیشگوئی ہے جیسا کہ آتھم کی شرطی تھی ۔ اب بار بار شور مچانا کہ یہ چوتھی بھی کیوں جلدی پوری نہیں ہوتی اور اس وجہ سے تمام پیشگوئیوں کی تکذیب کرنا کیا یہ ان لوگوں کا کام ہے جو خدا سے ڈرتے ہیں؟ اے متعصب لوگو ! اس قدر جھوٹ بولنا تمہیں کس نے سکھایا ؟ ایک مجلس مثلاً بٹالہ میں مقرر کرو اور پھر شیطانی جذبات سے دور ہو کر میری تقریر سنو ۔ پھر اگر ثابت ہو کہ میری سو پیشگوئی میں سے ایک بھی جھوٹی نکلی ہو تو میں اقرار کروں گا کہ میں کا ذب ہوں ۔ اور اگر یوں بھی خدا سے لڑنا ہے تو صبر کرو اور اپنا انجام دیکھو ۔ منہ ۱۰۰ لے منشی الہی بخش صاحب اکو نٹنٹ نے جو دعویٰ الہام کرتے ہیں ، حال میں ایک کتاب تالیف کی ہے جس کا نام عصائے موسیٰ رکھا ہے جس نے اشارہ مجھ کو فرعون قرار دیا ہے۔ اور اپنی کتاب میں بہت سے سے الہام ا ایسے پیش کئے ہیں جن کا یہ مطلب ہے کہ یہ شخص کذاب ہے اور اس کو من جانب اللہ جاننے والے اور اس کے دعوی کی تصدیق کرنے والے گدھے ہیں۔ چنانچہ یہ الہام بھی ہے کہ عیسی نتواں گشت بتصدیق خرے چند ۔ صلوٰۃ بر آنکس که این ورد بگوید ۔ اس کے جواب میں بالفعل اس قدر لکھنا کافی ہے کہ اگر میرے مصدقین گدھے ہیں تو منشی صاحب پر بڑی مصیبت پڑے گی کیونکہ اُن کے اُستاد اور مر شد جن کی بیعت سے ان کو بڑا فخر ہے میری نسبت گواہی دے گئے ہیں کہ وہ خدا کی طرف سے اور آسمانی نور یعنی رساله اربعین (مرتب)