مجموعہ اشتہارات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 166 of 493

مجموعہ اشتہارات (جلد 3) — Page 166

مجموعه اشتہارات ۱۶۶ جلد سوم لفظوں میں اس عاجز کے مسیح موعود ہونے کی تصدیق کی۔ اور ایک شخص حافظ محمد یوسف نام نے جو ضلعدار نہر ہیں بلا واسطہ مجھ کو یہ خبر دی کہ مولوی عبداللہ صاحب نے خواب میں دیکھا کہ ایک نور آسمان سے قادیان پر گرا (یعنی اس عاجز پر ) اور فرمایا کہ میری اولا داس ٹور سے محروم رہ گئی ۔ پھر حافظ محمد یوسف صاحب کا بیان ہے جس کو میں نے بلا کم و بیش لکھ دیا۔ وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ۔ اور اس پر اور دلیل یہ ہے کہ یہی بیان دوسرے پیرا یہ اور ایک دوسری تقریب کے وقت عبداللہ صاحب موصوف غزنوی نے حافظ محمد یوسف صاحب کے حقیقی بھائی منشی محمد یعقوب صاحب کے پاس کیا اور اس بیان میں میرا نام لے کر کہا کہ دنیا کی اصلاح کے لئے جو مجد دآنے والا تھا وہ میرے خیال میں مرزا غلام احمد ہے۔ یہ لفظ ایک خواب کی تعبیر میں فرمایا۔ اور کہا کہ شاید اس نور سے مراد جو آسمان سے اُتر تا دیکھا گیا مرزاغلام احمد ہے۔ یہ دونوں صاحب زندہ موجود ہیں اور دوسرے صاحب کی بقیہ حاشیہ میں بھی اور ممکن نہیں کہ ہر جگہ سہو کا تب ہو ۔ غرض یہ خوب الہامات ہیں جو کبھی مولوی عبداللہ صاحب کو جا پکڑتے ہیں اور کبھی خود ملہم صاحب کو اہانت کا وعدہ دیتے ہیں ۔ منہ ے حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار نہر نے بہت سے لوگوں کے پاس مولوی عبداللہ صاحب کے اس کشف کا ذکر کیا تھا۔ ایسے ثبوت بہم پہنچ گئے ہیں کہ اب حافظ صاحب کو مجال گریز نہیں ۔ حافظ صاحب کی اب آخری عمر ہے ۔ اب ان کی دیانت اور تقویٰ آزمانے کے لئے ایک مدت کے بعد ہمیں موقعہ ملا ہے ۔ منہ لده۔ کے یاد رہے کہ جب منشی محمد یعقوب صاحب برادر حقیقی حافظ محمد یوسف صاحب نے بمقام امرت سر تقریب مباہلہ عبدالحق غزنوی مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کا یہ بیان لوگوں کو سُنایا تھا جو چار سو کے قریب آدمی ہوں گے اس وقت انہوں نے شاید کا لفظ استعمال نہیں کیا تھا بلکہ رو رو کر اسی حالت میں ان کا منہ آنسوؤں سے تر تھا یقینی اور قطعی الفاظ میں بیان کیا تھا کہ مولوی عبداللہ صاحب نے میری بیوی کی خواب سن کر فرمایا تھا کہ وہ نور جو خواب میں دیکھا گیا کہ آسمان سے نازل ہوا اور دنیا کو روشن کر دیا ۔ وہ مرزا غلام احمد قادیانی ہے ۔ منہ